۱۰ فروردین ۱۴۰۳ |۱۹ رمضان ۱۴۴۵ | Mar 29, 2024
ماموستا خدایی

حوزہ / ایران کے شہر بانہ کے اہل سنت امام جمعہ نے کہا: اگر قیام امام حسین علیہ السلام نہ ہوتا تو آج اسلام کا نام و نشان نہ ہوتا۔ پس عالم اسلام امام حسین علیہ السلام کے ایثار اور شہادت کا مرہونِ منت ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، شہر بانہ کے اہل سنت امام جمعہ مولوی عبدالرحمن خدائی نے اس شہر میں طلبہ کو درس اخلاق دیتے ہوئے کہا: تاریخ بشریت میں آزاد اور عظیم انسان تھے کہ جنہوں نے خود کو انسانیت اور آزادی کے لیے وقف کر دیا تھا۔

شہر بانہ کے امام جمعہ نے کہا: رسول خدا صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے فرزند امام حسین علیہ السلام تاریخ بشریت میں آزاد اور عظیم انسان تھے کہ جنہوں نے خود کو انسانیت اور آزادی کے لیے وقف کر دیا تھا لہذا آج چودہ صدیاں گزرنے کے بعد بھی اس امام کو نیک نامی اور عظمت کے ساتھ یاد رکھا جاتا ہے۔

اہلسنت کے اس عالم دین نے مزید کہا: سید الشہداء علیہ السلام نے ایسے زمانے میں قیام کیا جب اسلام اپنے اصل راستے سے ہٹ رہا تھا۔

مولوی خدائی نے کہا: اس میں کوئی شک نہیں ہے کہ اگر اس خاص زمانے میں قیامِ امام حسین علیہ السلام نہ ہوتا تو آج اسلام کا نام و نشان باقی نہ ہوتا۔ پس عالمِ اسلام امام حسین علیہ السلام کے ایثار اور شہادت کا مرہونِ منت ہے۔

شہر بانہ کے امام جمعہ نے انسان کی زندگی میں اخلاق کی اہمیت کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا: اخلاقیات اور تقوی و پرہیزگاری ہمیں بہت سارے ناپسندیدہ اور دین اسلام کے خلاف امور کو انجام دینے سے دور رکھتے ہیں۔

انہوں نے کہا: ہم جو بھی عمل انجام دیتے ہیں اس کا پہلا مقصد خدا کی خوشنودی حاصل کرنا اور پھر اسلامی معاشرے اور دوسروں کی خدمت کرنا ہونا چاہئے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .