۳۱ فروردین ۱۴۰۳ |۱۰ شوال ۱۴۴۵ | Apr 19, 2024
ماموستا راستی

حوزہ / ایران کے شہر سنندج کے اہل سنت امام جمعہ نے کہا: آج ہمارے معاشرے کو مشکلات سے نجات حاصل کرنے کے لیے مکتب عاشورا کی ضرورت ہے پس ان ایام میں طلبہ اور علماء کرام جو اہم ترین کام کر سکتے ہیں وہ حقیقی اسلام اور بالخصوص قیامِ امام حسین علیہ السلام کے مختلف پہلوئوں کو بیان کرنا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، مولوی محمد امین راستی نے شہر سنندج میں اہل سنت کے دینی طلباء کے درمیان گفتگو کرتے ہوئے ایام محرم الحرام کی مناسبت سے تعزیت و تسلیت پیش کی اور کہا: جو چیز دوسروں کی نسبت ہمارے مقام و منزلت کو بلند کر سکتی ہے وہ ایمان تقویٰ اور پرہیزگاری ہے۔

شہر سنندج کے امام جمعہ نے کہا: ہم بہت سارے دنیاوی مسائل سے دوچار ہیں کہ جو بعض افراد کے لئے گمراہی کا سبب بن کر ان کے ایمان کی بنیادوں کو متزلزل کر دیتے ہیں لیکن جو افراد ہمیشہ خدا کو اپنے ساتھ پاتے ہیں وہ کبھی دنیا بھی مسائل کے فریب میں نہیں آتے۔

انہوں نے مکتب عاشورا کے دوبارہ مطالعہ کی ضرورت کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا: بعض افراد دشمنان اسلام کے دامن میں آکر چاہتے ہوئے یا نہ چاہتے ہوئے حقیقت عاشورا اور قیام سید الشہداء علیہ السلام میں تحریف کرتے ہیں یقینا یہ افراد عالمی استعمار کے آلۂ کار ہیں وہ تاریخ اسلام کے اس اہم ترین باب کی اہمیت کو کم کرنا چاہتے ہیں۔

مولوی راستی نے کہا: امام حسین علیہ السلام کا اپنے زمانے میں مسلمانوں کے نزدیک بہت بلند مرتبہ تھا۔ وہ بہت اہم حکومتی منصب پر فائز ہو سکتے تھے لیکن ان کا خدا، قرآن اور رسول اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پر راسخ عقیدہ باعث بنا کہ وہ ظلم و ستم کے مقابلے میں اٹھ کھڑے ہوں اور قیام عاشورا وجود میں آئے۔

شہر سنندج کے امام جمعہ نے مزید کہا: امید ہے ہم سب کو حسینی بصیرت اور آگہی نصیب ہوگی اور جسے حسینی بصیرت نصیب ہو وہ کبھی دشمن کے دام میں آ کر اعتقادی اور ثقافتی انحراف کا شکار نہیں ہوتا۔

مولوی راستی نے کہا: آج مشکلات سے نجات حاصل کرنے کے لیے ہمارے معاشرے کو مکتب عاشورا کی ضرورت ہے۔ میں آپ طلاب عظام اور علمائے کرام سے جو کہ بہترین اور اہم ترین امور کام انجام دے سکتے ہیں وہ حقیقی اسلام اور بالخصوص قیام امام حسین علیہ السلام کے مختلف پہلوؤں کو بیان کرنا ہے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .