۴ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۴ شوال ۱۴۴۵ | Apr 23, 2024
علامہ اشفاق وحیدی

حوزہ / امام جمعہ ملبورن نے کہا: اربعین پر جانے والے زائرین کے اٹھنے والے قدم  یزید  اور فکر یزید کے منہ پر طمانچہ ہیں۔ کربلا کا یہ اجتماع واضح پیغام دیتا ہے کہ یزید ہمیشہ کے لیے فی النار ہو گیا اور حضرت امام حسین علیہ السلام  کا نام اور فکر قیامت تک زندہ رہے گی۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، امام جمعہ ملبورن حجت الاسلام اشفاق وحیدی نے نماز جمعہ کے خطبے میں گفتگو کرتے ہوئے کہا: زائرین کے پاؤں سے اٹھنے والی خاک سے استعماری طاقتیں خوف زدہ ہیں۔ اربعینی اجتماع میں دنیا کے لیے امن و امان کا بہت بڑا پیغام ہے۔ ہم عراقی عوام کو سلام پیش کرتے ہیں جو امام حسین علیہ السلام کے زائرین کی خدمت کرنا سعادت سمجھتے ہیں۔

انہوں نے کہا: آج اربعین کے اجتماع سے یزید اور نسل یزید کی نیندیں حرام ہو چکی ہیں۔ اس مشی سے دنیا میں بسنے والوں کو ایک ہی پیغام جاتا ہے کہ امام حسین علیہ السلام اور اصحاب با وفا امام اور شھداء کربلا نے اسلام اور دین الہی کو خون کا نذرانہ پیش کر کے قیامت تک اسے زندہ و جاوید کر دیا جسے دنیا کی کوئی طاقت کمزور نہیں کر سکتی۔

انہوں نے مزید کہا: فکر کربلا سے عالم اسلام میں چلنے والی حریت کی تحریکوں کو مدد ملتی ہے۔

علامہ اشفاق وحیدی نے کہا: عوام بھوک و افلاس سے مر رہی ہے تمام لوگ کھانے کے پیچھے بھاگ رہے ہیں لیکن یہ زندہ معجزہ الہی ہے اور برکات نام امام حسین علیہ السلام ہیں کہ اربعین پر جانے والے زائرین جن کی تعداد کئی ملین میں ہوتی ہے وہاں کوئی زائر بھوکا نہیں سوتا۔

حجت الاسلام اشفاق وحیدی نے مزید کہا: آج بھی کربلا سے ایک ہی آواز آ رہی ہے کہ "آؤ ظلم کے خلاف کھڑے ہو جاؤ، مظلوم کہیں بھی ہو اس کی مدد کے لیے میدان عمل میں نکل آؤ"۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .