۲ آذر ۱۴۰۳ |۲۰ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 22, 2024
زائر

حوزہ / ملک بھر سے اہل سنت برادران کے متعدد گروہوں پر مشتمل "محبین آل رسول (ص)" نامی قافلہ زیاراتِ عتباتِ عالیات سے مشرف ہونے کے لئے عراق روانہ ہوا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کے نامہ نگار کی رپورٹ کے مطابق، ملک بھر سے اہل سنت برادران کے متعدد گروہوں پر مشتمل "محبین آل رسول (ص)" نامی قافلہ زیاراتِ عتباتِ عالیات سے مشرف ہونے کے لئے عراق روانہ ہوا ہے۔

اس اربعینی کاروان میں ملک کے مختلف صوبوں سے سنی علماء اور اشرافیہ پر مشتمل افراد کا ایک گروپ اربعین حسینی کے مراسم میں شرکت کے لیے عراقی سرحد کی طرف روانہ ہو رہے ہیں۔

عشقِ حسینی (ع) سے سرشار یہ قافلہ ایران کے صوبہ سیستان و بلوچستان، خراسان رضوی، خراسان شمالی، گلستان، کردستان اور مغربی آذربائیجان کے اہل سنت برادران پر مشتمل ہے۔

اس کاروان کے پروگراموں میں نجف اشرف اور کربلای معلی کی زیارت کے علاوہ کاظمین کی زیارت، سلیمانیہ کے سنی علماء سے ملاقات، نماز جمعہ اور مسجد کوفہ کی زیارت شامل ہیں۔

اس کاروان میں موجود محبینِ اہل بیت علیہم السلام کی اپنی منزل تک پہنچنے اور شیعہ اور سنی بھائیوں کے درمیان ہونے والی ملاقاتوں اور مواکبِ حسینی (ع) میں حضور وغیرہ جیسے پروگرامز کو دیکھتے ہوئے اس عظیم کارواں کا جوش و خروش اور جذبہ قابل ذکر ہے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .