۹ فروردین ۱۴۰۳ |۱۸ رمضان ۱۴۴۵ | Mar 28, 2024
عابدینی

حوزہ / صوبہ قزوین میں نمائندہ ولی فقیہ نے کہا: ہمیں معلوم ہونا چاہیے کہ اربعین کی زیارت کے دوران متنازعہ مسائل کو اٹھانا انتہائی خطرناک ہے لہذا ہمیں اس سے پرہیز کرنا چاہیے اور یاد رکھیں کہ اربعین کی زیارت باہمی بھائی چارے کو مضبوط کرنے کی ایک بہترین فرصت ہے۔ 

حوزہ نیوز ایجنسی کے نامہ نگار کی رپورٹ کے مطابق، حجت الاسلام والمسلمین عبدالکریم عابدینی نے مسجد شیخ الاسلام میں حوزہ علمیہ قزوین کے طلباء کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا: بعض ایرانی طلباء نے دنیا کی مختلف زبانیں سیکھی ہیں اور وہ مختلف ممالک میں تبلیغِ دین کی انجام دہی کے لئے بھی جاتے ہیں۔ ان میں قزوینی طلباء بھی شامل ہیں جو کہ دوسرے ممالک میں دینی ثقافت کو رواج دینے میں انتہائی مؤثر ہیں۔

انہوں نے مزید کہا: حدیث میں آیا ہے کہ اہل بیت علیہم السلام کا علم دنیا کے لوگوں تک اس طرح پہنچتا ہے کہ آپ کو روئے زمین پر کوئی ایسا شخص نہیں ملے گا جس میں دینی علم و معرفت کا فقدان ہو یعنی دنیا میں کوئی بھی اور کہیں بھی جو یہ سمجھنا چاہے کہ رسول اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کون تھے، کربلا کیا ہے، اربعین کیا ہے، تو ان سوالوں کے جواب اسے آسانی سے مل سکتے ہیں۔

امام جمعہ قزوین نے کہا: امام صادق علیہ السلام سورہ فجر کو ائمہ معصومین علیہم السلام سے متعلق سمجھتے ہیں اور اس سورہ کی پہلی آیت یعنی "والفجر" کو حضرت حجت (عجل) سے متعلق سمجھتے ہیں اور بعد والی آیات میں یہ سلسلہ دوسرے ائمہ علیہم السلام تک پہنچتا ہے۔

صوبہ قزوین میں نمائندہ ولی فقیہ نے کہا: اربعین سے متعلق کچھ نکات ہیں جن کی ہم سب کو رعایت کرنے کی ضرورت ہے۔ مثلاً جب آپ عراقی بھائیوں کے گھر جائیں تو آرام کرنے کے بعد جلدی سے وہاں سے نکل جائیں اوروہاں زیادہ نہ ٹھہریں، عراقی بھائیوں کی مہمان نوازی کا احترام کریں۔ عراقی، ہمارے میزبان ہیں اور میزبان کا احترام کرنا ضروری ہے۔

انہوں نے مزید کہا: ہم نے ایرانی موکب والے افراد کو بھی تاکید کی ہے کہ انہیں ہمیشہ یاد رکھنا چاہئے کہ "اصلی میزبان" ہمارے عراقی بھائی ہی ہیں، اگر ہم ان کی میزبانی کو نظر انداز کریں گے تو وہ ہم سے دکھی ہوں گے، لہذا ہمیں چاہئے کہ ان کی اس حرمت و احترام کو برقرار رکھنے کی کوشش کریں اور اسی طرح ہمیں یاد رکھنا چاہیے کہ وہاں کسی بھی قسم کے متنازعہ مسائل کو اٹھانا انتہائی خطرناک ہے اور ہمیں اس قسم کے مسائل سے گریز کرنا چاہیے اور اربعین کے بابرکت سفر کو باہمی بھائی چارے کو مضبوط کرنے کی ایک بہترین فرصت سمجھنا چاہئے۔

عراقی ہمارے میزبان ہیں اور میزبان کا احترام کرنا ضروری ہے

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .