۱۰ فروردین ۱۴۰۳ |۱۹ رمضان ۱۴۴۵ | Mar 29, 2024
اربعین واک گائیڈ لائنز

حوزہ/ زیادہ تر زائرین کے عراق میں زمینی راستے سے داخلے کیوجہ سے بارڈر اور Exit Gates پر بیس صفر تک شدید بھیڑ جمع ہونے کے قوی امکان ہیں، اس لئے ذیل میں ہم آپکو کچھ ایسے نکات بتا رہے ہیں جنکی رعایت کرکے آپ اس ساری صورتحال میں کافی حد تک آسودہ حال رہ سکتے ہیں۔

حوزہ نیوز ایجنسی | میڈیا رپورٹس کے مطابق اربعین کے موقع پر زائرین کی ایک بڑی تعداد زمینی راستے سے عراق میں داخل ہوتی ہے۔ ایسے میں کچھ بنیادی اقدامات کی رعایت کرکے بارڈر پر لوگوں کے ہجوم سے بچا جا سکتا ہے۔ کرونا جیسی وباء کے پھوٹنے کے بعد گذشتہ دو سال سے زیارات عراق کا سلسلہ بند ہونے کی وجہ سے اس سال اندازہ ہے کہ زائرین کی ایک بڑی تعداد عازم کربلا ہوگی، اعداد و شمار کے مطابق پچانوے فی صد افراد زمینی راستے سے عراق میں داخل ہوں گے۔ انہی معلومات کی بنیاد پر کہا جا رہا ہے کہ اس سال ایران-عراق بارڈر پر شدید رش دیکھنے میں آئے گا، جس میں زائرین کی ایک بڑی تعداد کا مہران بارڈر سے نکلنے کا ارادہ ہے۔ اس سلسلے میں ایران کی اربعین کمیٹی نے زائرین سے دوسری سرحدوں بالخصوص خسروی بارڈر سے عراق میں داخل ہونے کا تقاضا کیا ہے، کیونکہ اس سرحد پر زائرین کی سہولیات کے لئے زیادہ امکانات فراہم کئے گئے ہیں اور رش کم ہونے کی وجہ سے زائرین کو زیادہ دیر معطل بھی نہیں ہونا پڑے گا۔

اگر اربعین کے سفر میں زیادہ بھیڑ کا سامنا ہو تو کیا کریں؟

زیادہ تر زائرین کے عراق میں زمینی راستے سے داخلے کی وجہ سے بارڈر اور Exit Gates پر بیس صفر تک شدید بھیڑ جمع ہونے کے قوی امکان ہیں، اس لئے ذیل میں ہم آپ کو کچھ ایسے نکات بتا رہے ہیں، جن کی رعایت کرکے آپ اس ساری صورتحال میں کافی حد تک آسودہ حال رہ سکتے ہیں۔

اگر اربعین کے سفر میں زیادہ بھیڑ کا سامنا ہو تو کیا کریں؟

1۔ کبھی بھی اپنے سفر کو اربعین کے آخری دنوں تک ملتوی نہ کریں۔
2۔ حکام کی سفارشات اور مہران بارڈر پر ہجوم ہونے کے امکان کے مطابق، جہاں تک ممکن ہو دیگر سرحدوں کو ایگزٹ بارڈر کے طور پر منتخب کریں۔
3۔ اربعین کی زیارت کے لیے محدود تعداد میں البتہ ٹولیوں کی صورت میں جائیں۔
4۔ اگر گروپ کا کوئی فرد بھیڑ میں پھنس جائے تو اسے بچانے کے لیے ہرگز رش میں داخل نہ ہوں۔

5۔ اگر آپ کو کسی مقام پر ہجوم نظر آئے تو اس سمت جانے سے گریز کریں اور وہاں سے دور رہیں۔
6۔ کوشش کریں کہ نسبتاََ کم رش والی جگہوں سے گزریں اور ہجوم سے بچیں۔
7. چیخنے، توانائی ختم کرنے اور تناؤ پیدا کرنے سے گریز کریں اور اگر ممکن ہو تو پانی پیئں۔
8۔ لوگوں کو روندتے ہوئے آگے بڑھنے کی کوشش نہ کریں۔ دھکے دینے سے گریز کریں اور باقی زائرین کا توازن بگاڑنے سے اجتناب کریں۔
9۔ اپنے آپکو اور اپنے ساتھیوں کو صبر کی تلقین کریں۔
10۔ اپنی آنکھیں ہمیشہ کھلی رکھیں اور توازن برقرار رکھیں اور اگر کوئی بھیڑ میں گر بھی جائے تو اسے اٹھا لیں، کیونکہ جب ایک شخص گرتا ہے تو باقی ہجوم اپنا توازن کھو سکتا ہے۔
11۔ ہجوم میں اپنے ہاتھ اپنے سینے پر رکھیں، تاکہ آپ کے سینے اور اگلے شخص کے درمیان محفوظ جگہ پیدا ہو۔
12۔ اگر آپ اندھیرے میں کسی بھیڑ میں پھنس جائیں تو بھیڑ سے بھاگنے کی کوشش نہ کریں، بلکہ اپنے آپ کو بھیڑ کے حوالے کر دیں۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .