۱۰ فروردین ۱۴۰۳ |۱۹ رمضان ۱۴۴۵ | Mar 29, 2024
حجت الاسلام والمسلمین سید ساجد علی نقوی

حوزہ/علامہ سید ساجد علی نقو ی کہتے ہیں کہ تفتان بارڈر پر انتظامات تسلی بخش نہ ہونے کے سبب زائرین کو شدید ذہنی کوفت اور پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے اور بیمار ہورہے ہیں۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقو ی کہتے ہیں کہ تفتان بارڈر پر انتظامات تسلی بخش نہ ہونے کے سبب زائرین کو شدید ذہنی کوفت اور پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے اور بیمار ہورہے ہیں۔ زائرین کوتفتان بارڈر پرقرنطینہ میں رکھنے کے باوجود صوبائی قرنطینہ سنٹرز میںکرونا وائرس ٹیسٹ کا مثبت آنا اس امر کی واضح دلیل ہے کہ تفتان بارڈر پر کرونا وائرس سے محفوظ رکھنے کے مطلوبہ اقدامات نہ ہوسکے۔

علامہ ساجد نقوی نے شیعہ علماءکونسل پاکستان کے مرکزی سیکرٹری علامہ عارف حسین واحدی کو ہد ایت کی ہے کہ وہ ڈ اکٹر ظفر احمد مرزا معاون خصوصی برائے صحت وزیر اعظم پاکستان کو بذریعہ خط زائرین کے مسائل سے آگاہ کریں تاکہ زائرین کی مشکلات کاازالہ کیاجاسکے ۔جس پر علامہ عارف حسین واحدی مرکزی سیکرٹری جنرل شیعہ علما ءکونسل نے ڈ اکٹر ظفر احمد مرزا معاون خصوصی برائے صحت وزیر اعظم پاکستان کو بذریعہ خط تقاضا کیا ہے کہ تفتان بارڈر پر موجود تمام زائرین کو فوری طور پر متعلقہ صوبوں کے حوالے کیا جائے اور صوبائی قرنطینہ سنٹرز میں مناسب مکمل انتظامات کیے جائیں اور ماہرین کے ذریعے میڈیکل ٹیسٹ کرائے جائیں تاکہ زائرین قرنطینہ کا پیریڈ مکمل ہونے کے بعد صحت یاب ہوکر اپنے گھروں کو بحفاظت واپس جاسکیںاور تفتان بارڈر پر14روز ہ قرنطینہ پیریڈگزارنے والے زائرین کو گھروں کو روانہ کیا جائے۔

آخر میں انہوںنے کہا کہ غیر منصفانہ بر تاﺅ کسی صور ت قبول نہیں ، کسی بھی ناگہانی آفت کا مقابلہ بہترین تدبر اور بلند حوصلے سے کیا جاتا ہے۔ کورونا وائرس کے نام پر خوف وہراس پھیلانے کی بجائے مثبت اندازا میں عملی اقدامات کی ضرورت ہے ۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .