بدھ 16 جولائی 2025 - 17:17
کوئٹہ، اربعین کیلئے جانے والے زائرین کی کانوائی کا شیڈول جاری

حوزہ/ بلوچستان شیعہ کانفرنس کی جانب سے جاری شیڈول کے مطابق مجموعی طور پر آٹھ کانوائیوں کی شکل میں 1400 بسیں کوئٹہ سے ایران جائیں گی۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، اربعین امام حسین علیہ السلام کے سلسلے میں کوئٹہ سے کربلا کے لئے روانہ ہونے والے زائرین امام حسین علیہ السلام کے قافلوں کا شیڈول جاری کر دیا گیا۔

بلوچستان شیعہ کانفرنس کی جانب سے جاری شیڈول کے مطابق مجموعی طور پر آٹھ کانوائیوں کی شکل میں 1400 بسیں کوئٹہ سے ایران جائیں گی۔ پہلی کانوائی 24 جولائی کو روانہ ہوگی، جو 150 بسوں پر مشتمل ہوگی۔ اسی طرح 27، 29 اور 31 جولائی کو 150 بسوں پر مشتمل کانوائیاں، جبکہ 2، 4، 6 اور 8 اگست کو 200 بسوں پر مشتمل کانوائیاں تفتان بارڈر سے ایران جائیں گی۔

بلوچستان شیعہ کانفرنس سے حکومت سے اپیل کی ہے کہ مذکورہ زائرین کے لئے تفتان بارڈر پر ایف آئی اے حکام کی تعداد میں اضافہ کیا جائے، تاکہ امیگریشن میں مشکلات کا سامنا نہ ہوں۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha