۲۴ آذر ۱۴۰۳ |۱۲ جمادی‌الثانی ۱۴۴۶ | Dec 14, 2024
سفرِ اربعین کیلئے کربلا جانے والی خواتین کیلئے 12 اہم وقابل توجہ نکات

حوزہ/ اربعین کے دوران عراق میں سکیورٹی کے قیام کے باوجود خواتین کو بعض نکات پر توجہ دینی چاہیئے، تاکہ زیارت کے راستے میں کسی قسم کی پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

حوزہ نیوز ایجنسی | ہر سال عازمین اربعین میں ایک بڑی تعداد خواتین کی ہوتی ہے اور پیش گوئی ہے کہ اس سال اس عظیم اجتماع میں پینتیس فی صد سے زائد خواتین ہوں گی۔ اسی سلسلے میں حالیہ سال ایرانی خادمین کی جانب سے خواتین زائرین کی خدمت کے لئے مواکب کی تعداد میں اضافہ کیا گیا ہے۔

اسی سلسلے میں عراق کے مختلف شہروں میں تقریباً 200 ایرانی مواکب خواتین کی خدمت کریں گے۔ اربعین کے دوران عراق میں سکیورٹی کے قیام کے باوجود خواتین کو بعض نکات پر توجہ دینی چاہیئے، تاکہ زیارت کے راستے میں کسی قسم کی پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

یہ نکات درج ذیل ہیں:

1۔ اربعین کی زیارت کے دوران میزبان ملک عراق کی ثقافت کا خیال رکھتے ہوئے ایسے اقدامات اور سرگرمیوں سے گریز کریں، جو عراقیوں میں کشیدگی پیدا کریں۔
2۔ خواتین کو چاہیئے کہ وہ اپنی فیملی یا اپنے رشتہ داروں کے ساتھ چھوٹے گروہ یا قافلے کی صورت میں اربعین، زیارت کے لیے جائیں۔
3۔ عراق میں کافی حفاظتی انتظامات ہیں، لیکن مرکزی راستے سے باہر کے راستوں پر جانے سے گریز کریں، ویران اور پُرہجوم جگہوں پر جانے سے پرہیز کریں۔
4۔ مرکزی راستے سے دور اور عراقیوں کے گھروں پر اکیلے نہ جائیں، صرف موکب پر ہی استراحت کریں۔
5۔ کسی بھی موکب پر ایک دن سے زیادہ رکنے سے پرہیز کریں، تاکہ دوسرے زائر بھی اس سہولت سے مستفید ہوسکیں۔
6۔ جہاں تک ممکن ہو میک اپ کرنے سے گریز کریں، یہاں تک کہ عوامی مقامات یا مواکب پر سن بلاک (Sun Block) کے استعمال سے بھی باز رہیں۔
7۔ عراقی خواتین حجاب کے لئے رنگ دار کی بجائے کالی چادر پہنتی ہیں، اس لئے آپ بھی زیارت کے راستے میں کالی چادر ہی استعمال کریں۔
8۔ موکب پر جانے سے پہلے اپنے ساتھیوں سے دوبارہ ملنے کی جگہ اور وقت کا تعیین کر لیں۔
9۔ موکب پر یا سفر کے دوران سیاسی مسائل اور تفرقہ انگیز نکات پر بحث سے پرہیز کریں، بلکہ اصل مقصد پر فوکس کریں، جو کہ اتحاد پیدا کرنا ہے۔
10۔ وہ آپ کے لئے جو بھی غذا لائیں، چاہے کم مقدار میں ہی کیوں نہ ہو، کھائیں اور عراقی خواتین کی زحمتوں کو سراہتے ان شکریہ ادا کریں اور اگر ہوسکے تو ان کے بچوں کو تحائف بھی دیں۔
11۔ اپنے سفر کے لیے درکار سامان اپنے ساتھ رکھیں اور عراقیوں سے کسی قسم کی خدمت کی توقع نہ رکھیں۔ اس کے علاوہ سونے کے زیورات اور قیمتی چیزوں کو ساتھ لانے سے گریز کریں۔
12۔ عراق میں ایرانی مواکب پر خواتین کے لیے ضروری سہولیات فراہم کی جاتی ہیں۔ لہٰذا، ان موکبوں میں آرام کرنے اور رکنے کے امکانات کے علاوہ، آپ ان میں فراہم کی جانے والی سہولیات جیسے کہ بچے اور ماں کا کمرہ، حفظان صحت کے سامان کی تقسیم اور یہاں تک کہ طبی اور روایتی ادویات کی خدمات بھی استعمال کرسکتے ہیں۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .