۲۲ آذر ۱۴۰۳ |۱۰ جمادی‌الثانی ۱۴۴۶ | Dec 12, 2024
1

حوزہ / امور حج و زیارت میں نمائندہ ولی فقیہ نے کہا: زائرین اربعین اور عاشقان حضرت سیدالشہدا علیہ السلام کے لیے اربعین واک کے حوالے سے کوئی رکاوٹ معنی نہیں رکھتی ہے اور شدید گرمی سمیت دوسری مشکلات کے باوجود ہر سال زائرین کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، امور حج و زیارت میں نمائندہ ولی فقیہ حجت الاسلام والمسلمین سید عبدالفتاح نواب نے کربلا کے سفر میں قم المقدسہ کے اہالی کی جانب سے لگائے گئے "موکب حضرت فاطمہ معصومہ (س)" کا دورہ کرتے ہوئے کہا: زائرین اربعین اور عاشقان حضرت سیدالشہدا علیہ السلام کے لیے اربعین واک کے حوالے سے کوئی رکاوٹ معنی نہیں رکھتی ہے اور شدید گرمی سمیت دوسری مشکلات کے باوجود ہر سال زائرین کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے۔

انہوں نے عراقی اور ایرانی مواکب میں زائرین کی سہولت کے لیے فراہم کی گئی سہولیات کا ذکر کرتے ہوئے کہا: الحمد للہ خدمت رسانی کے لحاظ سے اب تک اربعین کے کسی زائر کے لیے کوئی مسئلہ رپورٹ نہیں ہوا ہے۔ قم المقدس کا موکب گذشتہ سالوں کی طرح اس سال بھی اپنی شاندار کارکردگی کے ساتھ موکب داری میں پیش پیش ہے۔

انہوں نے کہا:ایرانی رجسٹریشن میں جو چیز مشاہدہ ہوئی ہے اس کے مطابق سب سے چھوٹے زائر کی عمر اور سب سے بڑے زائر کی عمر کے درمیان 100 سال سے زیادہ کا فرق ہے، اس سال سب سے بڑے زائر کی عمر 103 سال ہے اور سب سے چھوٹے زائر کی عمر 18 دن رپورٹ ہوئی ہے۔ یہ عشق سیدالشہدا علیہ السلام ہے جسے کسی معیار سے نہیں ناپا جا سکتا۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .