۲۹ شهریور ۱۴۰۳ |۱۵ ربیع‌الاول ۱۴۴۶ | Sep 19, 2024
1

حوزہ/ تہران کے نائب گورنر نے اعلان کیا کہ اربعین حسینی کے موقع پر کربلائے معلی نہ پہنچ پانے والے افراد کے لئے تہران کے جنوب میں اربعین واک کا انعقاد کیا گیا ہے جس میں تیس لاکھ سے زائد افراد کی شرکت متوقع ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، تہران کے نائب گورنر باب الحوائجی نے اعلان کیا کہ اربعین حسینی کے موقع پر کربلائے معلی نہ پہنچ پانے والے افراد کے لئے تہران کے جنوب میں اربعین واک کا انعقاد کیا گیا ہے جس میں تیس لاکھ سے زائد افراد کی شرکت متوقع ہے۔

زائرین کرام کی آمدورفت کے لیے 1000 بسوں کا انتظام کیا گیا ہے، اس کے علاوہ تہران میٹرو کی 1 اور 6 لائنیں صبح 5:30 بجے سےزائرین اربعین کی خدمت کریں گی، لہذا ہم لوگوں سے درخواست کرتے ہیں کہ زیادہ سے زیادہ پبلک ٹرانسپورٹ استعمال کریں اور پرائیویٹ گاڑیاں استعمال نہ کریں۔

انہوں نے کہا: ہفت تیر، دارالشفاء، فیروزآبادی اور صدیقہ زہرا(س)نامی اسپتال اربعین کے دن زائرین اربعین کی خدمت میں مصروف رہیں گے۔

تہران کے نائب گورنر نے زائرین سے درخواست کرتے ہوئے کہاجلوس کے دوران موجود موکب زائرین کی خدمت کریں گے، گرم موسم کی وجہ سے چوں کہ کھانے پینے کی چیزوں کے خراب ہونے کے امکان ہے لہذا خود سے نذر و نیاز کو زائرین کے درمیان تقسیم کرنے سے پرہیز کریں۔

انہوں نے کہا: شہر ری کے علاقے میں زائرین اربعین کی خدمت کے لیے 350 موکب موجوف رہیں گے اور امید ہے کہ اربعین کے دن 30 لاکھ سے زیادہ زائرین اس جلو س میں شرکت کریں گے۔

باب الحوائجی نے مزید کہا: شہر میں 8 پارکنگ لاٹس اور شہر کے اطراف میں 12 پارکنگ لاٹس زائرین اربعین کی خدمت کے لئے مخصوص ہے، اور راستے میں 72 ثقافتی موکب لگانے کا منصوبہ بنایا گیا ہے۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .