موکب
-
مشہد مقدس میں شہادت امام رضا (ع) کے موقع پر 300 موکب کا اہتمام
حوزہ/ مشہد میونسپلٹی نے کہا:مشہد مقدس میں امام رضاؑ اسٹریٹ پر موکب لگائے گئے ہیں جو کہ ماہ صفر کے آخری تین دنوں تک زائرین کی خدمت کے لئے جاری رہے گا، ان میں سے زیادہ تر موکب مشہد مقدس کے نہیں بلکہ بیرونی ہیں۔
-
نائیجیریا کے شیعوں کی جانب سے اربعین واک کے دوران موکب کا اہتمام+تصاویر
حوزہ/ گزشتہ سالوں کی طرح اس سال بھی تحریک اسلامی نائجیریا اور شیخ ابراہیم زکزاکی کے نام سے نجف اور کربلا کے درمیان عمود (پول) نمبر 763 پر موکب کا اہتمام کیا گیا ہے۔
-
تہران میں اربعین واک کے دوران 3 ملین زائرین کی شرکت متوقع
حوزہ/ تہران کے نائب گورنر نے اعلان کیا کہ اربعین حسینی کے موقع پر کربلائے معلی نہ پہنچ پانے والے افراد کے لئے تہران کے جنوب میں اربعین واک کا انعقاد کیا گیا ہے جس میں تیس لاکھ سے زائد افراد کی شرکت متوقع ہے۔
-
حرم امام رضا (ع) کی جانب سے لگائے گئے موکب زائرین امام حسین (ع) کی خدمت میں مشغول
حوزہ/ حضرت امام حسین علیہ السلام کے چہلم میں شرکت کے لئے برصغیر پاک وہندکے زائرین ایران آمد کے ساتھ ہی ریمدان بارڈر،میرجاوہ بارڈر اور زائرین کی آمد و رفت کے راستوں پر لگائے گئے 8 موکبوں نے زائرین کو خدمات اور سہولیات دینا شروع کر دی ہیں۔
-
عشقِ حقیقی میں کچھ نہیں دیکھا جاتا؛ 60 سالہ ام سعد کے موکب پر ایک نظر
حوزہ/ ام سعد ہر سال کی طرح اس سال بھی چہلم امام حسین علیہ السّلام کے احیاء کے لیے کربلا کی طرف جانے والے زائرینِ اربعین کا خیرمقدم کرنے میں مصروف عمل ہیں، انہوں نے پورے فخر کے ساتھ سوق الشیوخ کے وسط میں اپنا سادہ سا خیمہ نصب کیا ہوا ہے کہ جہاں ایمان اور عطاء کی خوشبو پھیلی ہوئی ہے۔
-
میں بھی جناب سکینہ (س) بنوں گی؛ گیارہ سالہ عراقی بچی کی آرزو
حوزہ/ ہر سال امام حُسین علیہ السّلام اور ان کے اہل و عیال اور انصار کے چہلم کے احیاء کے لیے پیدل کربلا جانے والے زائرین کے راستے میں عطاء، سخاوت اور ایثار کی کہانیوں کی تجدید ہوتی ہے۔
-
قم المقدسہ میں 5 ربیع الاول تک زائرین اربعین کی خدمت کی جائے گی
حوزہ/ صوبہ قم کی عوامی اور خیراتی کمیٹی کے عہدیدار نے کہا: صوبہ قم کا عوامی ہیڈگوارٹر 5 صفر سے 5 ربیع الاول تک زائرین اربعین کی خدمت میں مصروف رہے گا۔
-
موکب حرم حضرت معصومہ قم(س) کے خادمین عراق کی جانب روانہ+تصاویر
حوزہ/ موکب حرم حضرت معصومہ سلام اللہ علیہا کے خادمین کا پہلا گروپ نجف سے کربلا کے درمیان پول نمبر 1080 پر خدمت کے لئے عراق روانہ ہو گیا ہے۔
-
حسب سابق امسال بھی بین الاقوامی موکب ”نائب الشہید“ کا قیام عمل میں لایا گیا ہے
حوزہ/ اربعین مارچ جہاں دشمنوں کے پروپیگنڈوں کے مقابلے میں ایک عظیم اسلامی تبلیغ کا ذریعہ ہے وہیں یہ مارچ عالم اسلام کے شہداء کی یاد کو تازہ کرنے کا نیز ذریعہ ہے، اس سلسلے میں ایک بین الاقوامی موکب، نائب الشہید کے عنوان سے ایران میں امام خمینی انٹرنیشنل ائیرپورٹ جبکہ عراق میں نجف اور کربلا کے مابین پول نمبر 494 پر لگایا جا رہا ہے۔
-
اربعین کے عظیم اور بے مثال اجتماع؛ عاشورا کے تاریخ ساز انقلاب کی کامیابی کا منہ بولتا ثبوت ہے، امام جمعہ تہران
حوزہ/ تہران کے نائب امام جمعہ حجت الاسلام سید محمد حسن ابو ترابی فرد نے کہا کہ اربعین حسینی کے عظیم اور بے مثال اجتماع نے اپنی تمام تر خصوصیات اور تقریباً 20 ملین مسلمانوں اور آزادی پسند افراد کی شرکت کے ساتھ، عاشورا کے تاریخ ساز انقلاب کی حقیقت کو برملا کیا۔
-
بین الاقوامی موکب؛ نائب الشہید کی خدمات کی تفصیلی رپورٹ +تصاویر
حوزہ/ نجف اشرف اور کربلا کے درمیان پول نمبر 494 پر ایک موکب؛ بنام موکب نائب الشہید نصب تھا جس میں بین الاقوامی مبلغین تبلیغی فرائض سرانجام دے رہے تھے۔
-
سید الشہداء (ع) کے ساتھ ارتباط کی لذت غیر قابلِ بیان ہے، حجت الاسلام والمسلمین ابو القاسم
حوزہ/ مجلسِ خبرگان رہبری کے رکن نے کہا کہ جب انسان ایثار کرتا ہے تو ایک ایسی لذت محسوس ہوتی ہے کہ جس کا کسی بھی چیز سے موازنہ ممکن نہیں ہے، لیکن سید الشہداء علیہ السلام کے ساتھ ارتباط کی لذت حقیقت میں غیر قابلِ بیان ہے۔
-
اربعین؛ امامت کے دفاع کی بہترین مشق ہے، حجت الاسلام حسینی
حوزہ/ حجت الاسلام والمسلمین سید مصطفیٰ حسینی نے نجف اور کربلا کے درمیان موکب حضرت فاطمه معصومه (س) میں اربعین کے زائرین سے خطاب کرتے ہوئے اربعین کو امامت کی راہ میں قدم اٹھانے کا موقع قرار دیتے ہوئے کہا کہ امامت بندگی کا بہت بڑا امتحان ہے اور ہم اس راہ پر چل پڑے ہیں تاکہ امامت کے دفاع کی مشق کریں، ہم آئیں ہیں تاکہ اپنے امام سے تجدید عہد کریں۔
-
خسروی بارڈر پر امام رضا کے چار موکب زائرینِ اربعین کے میزبان
حوزہ/ چار موکبوں پر حرم رضوی کے خادموں کی جانب سے زائرین کو خدمات فراہم کرنے کی خبر دی۔
-
حرم امام رضا علیہ السلام کی جانب سے:
صوبہ ہمدان سے گزرنے والے زائرین اربعین کی خدمت کے لئے 4 موکب کا اہتمام
حوزہ/ حرم امام رضا علیہ السلام کی جانب سے صوبہ ہمدان میں زیارت اربعین کے لئے جانے والے زائرین اور اس صوبے سے گزرنے والے زائرین کی خدمت کے لئے 4 موکب کا انتظام کیا گیا ہے جہاں زائرین کی مسلسل خدمت کی جا رہی ہے۔
-
ایران کے سرحدوں سے ملکِ عراق تک حرم امام رضا (ع) کی جانب سے زائرین کی خدمات
حوزہ/ ایّام اربعین حسینی کے موقع پر مسلمانوں کے عظیم اجتماع کے انعقاد کے لئے حرم امام رضا(ع) سے وابستہ مجموعہ آستان قدس رضوی ایران اور عراق کے 90 موکبوں پر زائرین کو خدمات فراہم کرے گا۔
-
اربعین کے سفر کی مدت میں اضافہ/ زائرین کو پہلی صفر سے ہی نجف اور کربلا میں خدمات فراہم کی جائیں گی
حوزہ/ ایران کے وقف بورڈ کےثقافتی اور سماجی نائب حجۃ الاسلام غلام رضا عادل نے کہا: اربعین کے سفر کی مدت میں کیا جا رہا ہے تا کہ زائرین اس معنوی سفر سے زیادہ سے زیادہ کسب فیض کر سکیں۔
-
مشہد مقدس میں موکب امام حسین (ع) پر شرپسندوں کا حملہ، ایک شہید
حوزہ/ مشہد مقدس کے سوشل ورکر رسول دوست محمدی کو گزشتہ شب موکب امام حسین علیہ السلام پر شرپسندوں کے حملہ کے دوران سینے پر چاقو سے وار کر کے شہید کر دیا گیا۔
-
شیخ الخز علی کا اختلافات کو بالائے طاق رکھ کر عراقی عوام سے زائرین حسینی کی خدمت کرنے کی اپیل
حوزہ/ اہل الحق پارٹی کے سیکرٹری جنرل نے عراق میں امن و امان کو برقرار رکھنے کے لئے اختلافات کو ختم کرنے پر زور دیتے ہوئے زائرینِ اربعین حسینی کی خدمت کے لئے مشترکہ موکب کے قیام کا مطالبہ کیا ہے۔
-
اربعین کے موقع پر حرم امام رضا (ع) کی جانب سے ۴۰ موکب کا اہتمام
حوزہ/ لوگوں کی مشارکت اور حرم امام رضا علیہ السلام کے تعاون سے اربعین امام حسین علیہ السلام کے موقع پر زائرین کی خدمت کے لئے سر زمین عراق میں ۴۰ موکب کا اہتمام کیا گیا ہے۔
-
اربعین ملین مارچ کا آغاز، شدید گرمی میں بھی دیکھئے حسینیوں کے حوصلے+ ویڈیو
حوزہ/ بصرہ اور جنوبی عراق کے شہریوں نے منگل کو راس البیشہ علاقے کے فاو شہر میں جمع ہوکر ایک ساتھ کربلائے معلی کی جانب سفر شروع کیا۔