جمعہ 14 فروری 2025 - 19:44
جمکران وعدہ گاہِ منتظران؛ غیر ایرانی مواکب زائرین کے استقبال میں پیش پیش

حوزہ/15 شعبان المعظم یومِ ولادتِ باسعادت منجی عالم بشریت امام زمانہ (ع) کی مناسبت سے تقریباً ایران سمیت دنیا بھر سے منتظرین جمکران میں امام عصر سے تجدیدِ عہد کرنے آتے ہیں اور اس موقع پر ایرانی عوام اور ایران میں مقیم غیر ایرانی موکب کا اہتمام کرتے ہیں اور زائرین کی پذیرائی کرتے ہیں۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، 15 شعبان المعظم یومِ ولادتِ باسعادت منجی عالم بشریت امام زمانہ (ع) کی مناسبت سے تقریباً ایران سمیت دنیا بھر سے منتظرین جمکران میں امام عصر سے تجدیدِ عہد کرنے آتے ہیں اور اس موقع پر ایرانی عوام اور ایران میں مقیم غیر ایرانی موکب کا اہتمام کرتے ہیں اور زائرین کی پذیرائی کرتے ہیں۔

مکمل تصاویر دیکھیں:

زائرین امام عصر (ع) کی خدمت میں پیش پیش غیر ایرانی موکب

اس موقع پر قم المقدسہ کے ادارۂ برائے سیکورٹی امور نے 40 لاکھ سے زائد زائرین کی آمد کا تخمینہ لگایا تھا اور جو ہم نے اپنی آنکھوں سے دیکھا وہ شاید اس اعداد و شمار سے زیادہ تھے۔

جمکران وعدہ گاہ منتظران؛ زائرین کے استقبال میں پیش پیش غیر ملکی موکب کی مختصر رپورٹ

دنیا بھر سے امام زمانہ سے تجدیدِ عہد کے لیے آئے ہوئے زائرین کی رہائش اور طعام کا جگہ جگہ اہتمام تھا اور اس سلسلے میں مسجد جمکران کی انتظامیہ کی جانب سے خصوصی اہتمام کیا گیا تھا۔

غیر ملکی موکب کا اہتمام کرنے والے ممالک میں، لبنان، سوریہ، نائجیریا، بحرین، پاکستان، ہندوستان، آذربائیجان اور دیگر دسیوں ممالک قابلِ ذکر ہیں۔

جمکران وعدہ گاہ منتظران؛ زائرین کے استقبال میں پیش پیش غیر ملکی موکب کی مختصر رپورٹ

جمکران وعدہ گاہ منتظران؛ زائرین کے استقبال میں پیش پیش غیر ملکی موکب کی مختصر رپورٹ

حوزہ نیوز کے نامہ نگار نے ان میں سے بعض موکب کا وزٹ کیا اور ان کی زائرین کی پذیرائی اور خدمات کے بارے میں گفتگو کی۔

حوزہ نیوز ایجنسی کے نامہ نگار نے موکب ”محبین ابا صالح (عج)“ کا وزٹ کیا اور خادم امام جناب قربان علی نیر سے گفتگو کی۔

خادم امام، جناب قربان علی نیر نے موکب محبین ابا صالح عجل اللہ تعالٰی فرجہ الشریف کی زائرین کی خدمات پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ موکب محبین ابا صالح پاکستان کے ایران میں مقیم افراد کی کوششوں سے امام زمانہ عجل اللہ تعالٰی فرجہ الشریف کے زائرین کی خدمت کے لیے لگایا گیا ہے اور اس موکب میں تین وقت کا کھانا اور چاے وغیرہ کا انتظام کیا جاتا ہے اور الحمدللہ ہمیں اس بات پر فخر ہے کہ ہمیں امام وقت کے زائرین کی خدمت کا موقع ملا۔

جمکران وعدہ گاہ منتظران؛ زائرین کے استقبال میں پیش پیش غیر ملکی موکب کی مختصر رپورٹ

موکب ”صاحب الزمان انجمنِ طلاب کھرمنگ“ بھی زائرین کی خدمت میں مصروف عمل ایک فعال موکب تھا، جس میں زائرین کی معنوی ضروریات کے ساتھ ساتھ زائرین کے لیے نیاز کا اہتمام کیا گیا۔

موکب صاحب الزمان انجمنِ طلاب کھرمنگ کے سربراہ حجت الاسلام نثار آملی نے حوزہ نیوز کے نامہ نگار کو بتایا کہ الحمدللہ ہمیں یہ اعزاز حاصل ہے کہ ہم ولادتِ باسعادت حضرت امام زمانہ عجل اللہ تعالٰی فرجہ الشریف کے موقع پر ان کے زائرین کی خدمت کر رہے ہیں۔

جمکران وعدہ گاہ منتظران؛ زائرین کے استقبال میں پیش پیش غیر ملکی موکب کی مختصر رپورٹ

انہوں نے کہا کہ ہم ظہور کی زمینہ سازی کے لیے بھی مختلف علمی پروگرام بھی منعقد کرواتے رہیں اور زائرین کا استقبال بھی قابلِ ذکر تھا۔

موکب ”شہید سید ضیاء الدین جامعہ روحانیت گلگت طلاب شمال پاکستان“ بھی امام زمانہ عجل اللہ تعالٰی فرجہ الشریف کی خدمت میں پیش پیش ایک پاکستانی موکب تھا، جو زائرین کی پذیرائی اور ان کی معنوی ضروریات کو پورا کرنے میں مصروف عمل تھا۔

جمکران وعدہ گاہ منتظران؛ زائرین کے استقبال میں پیش پیش غیر ملکی موکب کی مختصر رپورٹ

جمکران وعدہ گاہ منتظران؛ زائرین کے استقبال میں پیش پیش غیر ملکی موکب کی مختصر رپورٹ

جمکران وعدہ گاہ منتظران؛ زائرین کے استقبال میں پیش پیش غیر ملکی موکب کی مختصر رپورٹ

واضح رہے ان مواکب کے علاؤہ بھی کئی ہندوستانی اور پاکستانی موکب زائرین کی خدمات میں سرگرم عمل تھے۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha