جمعرات 13 فروری 2025 - 09:29
جمکران میں زائرین کی استراحت گاہ کی تفصیلات

حوزہ/مسجد جمکران میں زائرین کی استراحت کے لیے جگہ کا اہتمام کیا گیا ہے اور یہ سلسلہ آج جمعرات کے دن سے 15 شعبان کی مغرب تک جاری رہے گا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، مسجد جمکران میں زائرین کی استراحت کے لیے جگہ کا اہتمام کیا گیا ہے اور یہ سلسلہ آج جمعرات کے دن سے 15 شعبان کی مغرب تک جاری رہے گا۔

استراحت گاہ کی تفصیلات مندرجہ ذیل ہیں:

خواتین کے لیے شبستان بقیع، شبستان امام حسن عسکری علیہ السّلام اور مسجد حضرت زہراء سلام اللہ علیہا کی پہلی اور دوسری منزل پر استراحت گاہ کا اہتمام کیا گیا ہے۔

مردوں کے لیے شبستان امام علی علیہ السّلام کی پہلی اور دوسری منزل پر استراحت گاہ کا قیام عمل میں لایا گیا ہے۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha