جمعہ 14 فروری 2025 - 09:08
حرم حضرت معصومہ (س) سے مسجد جمکران تک لاکھوں زائرین پیدل روانہ+تصاویر

حوزہ/ حرم مطہر حضرت معصومہ قم (سلام اللہ علیہا) سے مسجد جمکران تک کا راستہ، خاص طور پر شب نیمہ شعبان کے موقع پر، روحانی اور معنوی ماحول سے بھرپور ہوتا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، حرم مطہر حضرت معصومہ قم (سلام اللہ علیہا) سے مسجد جمکران تک کا راستہ، خاص طور پر شب نیمہ شعبان کے موقع پر، روحانی اور معنوی ماحول سے بھرپور ہوتا ہے۔ یہ رات عالم اسلام کے لیے بہت خاص اور با برکت سمجھی جاتی ہے، اور اس موقع پر قم اور جمکران میں زائرین کی بڑی تعداد جمع ہوتی ہے۔

راہِ جمکران پر زائرین کی ایک بڑی تعداد کو دیکھا جا سکتا ہے جو عشق و ایمان کے ساتھ مسجد جمکران کی طرف رواں دواں ہیں۔ کچھ زائرین ثواب کی نیت سے پیدل سفر کرتے ہیں اور راستے میں ذکر و دعا میں مشغول رہتے ہیں۔ راستے کی فضا بہترین سجاوٹ سے مزین ہوتی ہے اور ذکر و مناجات کی آوازوں سے گونجتی ہے۔ کئی مذہبی انجمنیں قصیدہ خوانی اور مدح سرائی کا انعقاد کرتی ہیں، جو ماحول کو اور بھی روحانی بنا دیتے ہیں۔

جب زائرین مسجد جمکران پہنچتے ہیں، تو وہاں ایک پُر سکون اور روحانی فضا کا مشاہدہ کرتے ہیں۔ مسجد اور اس کے ارد گرد بہترین سجاوٹ ہوتی ہے اور ہر طرف چراغاں ہوتا ہے، اور زائرین دعا، نماز اور زیارت نامہ پڑھنے میں مصروف ہوتے ہیں۔ اس رات خصوصی تقریبات جیسے نماز تحیت مسجد اور دعائے ندبہ بھی منعقد کی جاتی ہیں، جو رات کے عظمت کو اور بڑھا دیتے ہیں۔

بالخصوص، شب نیمہ شعبان کے موقع پر مسجد جمکران اور اس کے راستے کا ماحول عشق، ایمان، جذبہ اور روحانیت سے بھرپور ہوتا ہے، جو زائرین کے لیے ایک ناقابل فراموش تجربہ بن جاتا ہے۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha