جمعرات 13 فروری 2025 - 15:18
علاماتِ ظہور میں الجھنے کے بجائے اسبابِ ظہور کے لیے زمینہ سازی کرنا ہوگی، مقررین

حوزہ/امام زمان (ع) علمی و ثقافتی مؤسسہ کے زیرِ اہتمام ولادتِ باسعادت حضرت ولی عصر امام مہدی (عج) کی مناسبت سے ایک روح پرور اور پروقار جشن کا انعقاد کیا گیا، یہ بابرکت محفل ہیئت سید الشہداء قم کے مرکزی ہال میں منعقد ہوئی، جس میں علماء، طلاب اور مختلف علمی و سماجی شخصیات کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، امام زمان (ع) علمی و ثقافتی مؤسسہ کے زیرِ اہتمام ولادتِ باسعادت حضرت ولی عصر امام مہدی (عج) کی مناسبت سے ایک روح پرور اور پروقار جشن کا انعقاد کیا گیا، یہ بابرکت محفل ہیئت سید الشہداء قم کے مرکزی ہال میں منعقد ہوئی، جس میں علماء، طلاب اور مختلف علمی و سماجی شخصیات کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

محفل کا آغاز تلاوتِ قرآنِ کریم سے ہوا، جس کی سعادت ممتاز قاری شیخ باقر انصاری نے حاصل کی، جبکہ شعراء نے امام زمان (عج) کی بارگاہ میں عقیدت کے پھول نچھاور کیے۔

جشن کے مہمانِ خصوصی جی بی کونسل کے رکن اور مجلس وحدت مسلمین (MWM) گلگت بلتستان کے سکریٹری امورِ سیاسیات حجت الاسلام والمسلمین قبلہ شیخ احمد علی نوری تھے، جنہوں نے انقلابِ اسلامی ایران کی برکات، دفاعِ مقدس میں اپنی شرکت اور مجاہدین کے اخلاص و ایمان کے ناقابلِ فراموش واقعات کو بیان کیا۔

علاماتِ ظہور میں الجھنے کے بجائے اسبابِ ظہور کے لیے زمینہ سازی کرنا ہوگی، مقررین

انہوں نے اپنے خطاب میں انقلابِ اسلامی کے اثرات اور اس کے عالمی سطح پر اثر انداز ہونے والے معجزات پر روشنی ڈالی۔

حجت الاسلام والمسلمین نوری نے 8 سالہ دفاع مقدس میں اپنی شرکت اور تجربات، مجاہدین کی استقامت اور ان کے خلوصِ نیت کے واقعات بیان کیے، جس سے حاضرین محظوظ ہوئے۔

جشن کے آخری خطیب حجت الاسلام والمسلمین مہدویت کے ماہر اور مبلغ استادِ حوزہ علی اصغر سیفی نے مہدویت کے موضوع پر تفصیلی گفتگو کی۔

علاماتِ ظہور میں الجھنے کے بجائے اسبابِ ظہور کے لیے زمینہ سازی کرنا ہوگی، مقررین

انہوں نے کہا کہ علاماتِ ظہور کی تلاش میں الجھنے کے بجائے اسبابِ ظہور کے لیے زمینہ سازی پر توجہ دینی چاہیے؛ ہر حادثے اور واقعے کو بغیر تحقیق، ظہور کی علامت سمجھنے سے گریز کرنی چاہیے، معاشرے میں عدل و انصاف، دینی شعور اور عملی میدان میں کردار سازی سے امام زمانہ (عج) کے ظہور کے لیے آمادگی پیدا کی جا سکتی ہے۔

استادِ مہدویت کی علمی گفتگو نے مہدویت کے حقیقی مفہوم کو اجاگر کیا اور اس ذمہ داری کی طرف متوجہ کیا جو ہر فردِ مؤمن پر عائد ہوتی ہے۔

علاماتِ ظہور میں الجھنے کے بجائے اسبابِ ظہور کے لیے زمینہ سازی کرنا ہوگی، مقررین

جشن کے اختتام پر مؤسسہ علمی و ثقافتی امام زمان (عج) کی جانب سے نمایاں علمی و تبلیغی خدمات انجام دینے والی شخصیات کی خصوصی عزت افزائی کی گئی؛ جن میں حجت الاسلام والمسلمین ڈاکٹر الیاس عابدی کی PHD مکمل ہونے پر ان کی علمی خدمات کو سراہا گیا اور انہیں اعزازی شیلڈ پیش کی گئی، حجت الاسلام والمسلمین شیخ احمد علی نوری کو پاکستان میں ان کی دینی، سماجی اور سیاسی خدمات پر خراجِ تحسین پیش کیا گیا، دفاعِ مقدس میں 9 ماہ تک عملی شرکت اور مجاہدانہ خدمات پر ان کی قدردانی کی گئی، حجت الاسلام والمسلمین شیخ مرتضٰی واعظی کی مختلف ممالک میں تبلیغِ دین اور خدمات پر تجلیل کی گئی، اس کے علاؤہ گزشتہ سال ماہ رمضان اور محرم میں تبلیغی خدمات انجام دینے والے علماء و طلاب کو خصوصی انعامات سے نوازا گیا۔

محفل کا اختتام دعائے امام زمان (عج) سے کیا گیا، جس میں تمام حاضرین نے ظہورِ امام (عج) کےلئے دعا کی اور تجدیدِ عہد کیا۔

علاماتِ ظہور میں الجھنے کے بجائے اسبابِ ظہور کے لیے زمینہ سازی کرنا ہوگی، مقررین

علاماتِ ظہور میں الجھنے کے بجائے اسبابِ ظہور کے لیے زمینہ سازی کرنا ہوگی، مقررین

علاماتِ ظہور میں الجھنے کے بجائے اسبابِ ظہور کے لیے زمینہ سازی کرنا ہوگی، مقررین

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha