جمعہ 14 فروری 2025 - 22:50
بلتستان کی فضاء سوگوار؛ بین الاقوامی شہرت یافتہ منقبت خواں خواجہ کاظم اور سید جان علی ٹریفک حادثے میں شہید

حوزہ/ جام شورو صوبۂ سندھ پاکستان میں ٹریفک حادثے میں بین الاقوامی شہرت یافتہ نوجوان منقبت خواں خواجہ علی کاظم اور سید جان علی رضوی سمیت شہید علامہ حسن ترابی کے بیٹے زین ترابی شہید ہو گئے ہیں۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، جام شورو صوبۂ سندھ پاکستان میں ٹریفک حادثے میں بین الاقوامی شہرت یافتہ نوجوان منقبت خواں خواجہ علی کاظم اور سید جان علی رضوی سمیت شہید علامہ حسن ترابی کے بیٹے زین ترابی شہید ہو گئے ہیں۔

حادثے کا شکار ہونے والے تمام افراد گزشتہ شب جشنِ ولادتِ امام مہدی علیہ السلام میں شرکت کے لیے خیرپور گئے تھے، تاہم کراچی واپسی پر حادثے کا شکار ہوگئے۔

بلتستان کی فضاء سوگوار؛ بین الاقوامی شہرت یافتہ منقبت خواں خواجہ کاظم اور سید جان علی ٹریفک حادثے میں شہید

بلتستان کی فضاء سوگوار؛ بین الاقوامی شہرت یافتہ منقبت خواں خواجہ کاظم اور سید جان علی ٹریفک حادثے میں شہید

رپورٹ کے مطابق، شیعہ علماء کونسل پاکستان سندھ کے صوبائی صدر علامہ سید اسد اقبال زیدی کی فوری ہدایت پر ڈویژنل سیکرٹری حیدرآباد علی محمد شاکر و کابینہ جائے وقوعہ پر پہنچ گئے۔

واضح رہے سوشل میڈیا پر حادثے کی شفاف تحقیقات کی اپیل کی جا رہی ہے، کیونکہ اسی مقام پر کئی شیعہ علماء و ذاکرین کی گاڑیوں کو پراسرار طور پر حادثہ پیش آ چکا ہے۔

بلتستان کی فضاء سوگوار؛ بین الاقوامی شہرت یافتہ منقبت خواں خواجہ کاظم اور سید جان علی ٹریفک حادثے میں شہید

یہ بات بھی قابلِ غور ہے کہ ٹکر مارنے والی گاڑی مخالف سمت سے آ رہی تھی۔

شہید علامہ حسن ترابی کے بیٹے زین ترابی بھی مزاحمتی جوانوں کو منظم کرنے میں پیش پیش رہتے تھے۔

بلتستان کی فضاء سوگوار

یوں تو عمومی طور پر گلگت اور خاص طور پر بلتستان کو جنازوں کے تحفے وصول ہوتے رہے ہیں اور یہ تحفے یا تو شہیدوں کے جنازے ہوتے ہیں یا پھر حادثے کا شکار ہونے والوں کے جنازے ہوتے ہیں۔

بلتستان کو یہ اعزاز حاصل ہے کہ آج تک کسی ڈاکو یا غلط کاموں میں ملوث کسی کا جنازہ وصول نہیں ہوا ہے۔

بلتستان کی اکثریت، خدا کی بہترین مخلوق، یعنی محمد و آل محمد علیہم السّلام کا ذکر اور ان کے دشمنوں سے اظہارِ برات کرتی ہے اور یہی پہچان اس خطے کو دیگر خطوں سے ممتاز بناتی ہے۔

یاد رہے سید جان علی رضوی اور خواجہ علی کاظم حال ہی میں ایران-عراق کے مقاماتِ مقدسہ کی زیارت کر کے کراچی پہنچے تھے اور اعیاد شعبانیہ کی محافل میں شرکت کر رہے تھے۔

بلتستان کی فضاء سوگوار؛ بین الاقوامی شہرت یافتہ منقبت خواں خواجہ کاظم اور سید جان علی ٹریفک حادثے میں شہید

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha