حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، جامعۃ الکوثر اسلام آباد میں قائد ملت جعفریہ حضرت علامہ سید ساجد علی نقوی،حضرت آیت اللہ حافظ سید ریاض حسین نجفی اور شیعہ علما کونسل پاکستان کے مرکزی نائب صدر علامہ عارف حسین واحدی نے جامعہ کی طرف سے معروف عالم دین علامہ شیخ محمد حسن جعفری امام جمعہ اسکردو کے اعزاز میں دئے گئے عشائیہ میں شرکت کی۔
رپورٹ کے مطابق عشائیہ میں کثیر تعداد میں علمائے کرام شریک ہوئے۔

یاد رہے کہ علامہ شیخ حسن جعفری ایک مدت سے عارضۂ قلب میں مبتلا ہونے کی وجہ سے اسلام آباد میں مقیم تھے جو الحمد للہ اب شفایاب ہو کر واپس اسکردو تشریف لے جا رہے ہیں۔ یہ خوبصورت پروگرام ان کے اعزاز میں ترتیب دیا گیا تھا۔









آپ کا تبصرہ