بدھ 12 فروری 2025 - 08:00
مجلسِ علماء امامیہ پاکستان کے زیرِ اہتمام منعقدہ علمی و تربیتی ورکشاپ کا دوسرا دن مکمل

حوزہ/مجلسِ علماء امامیہ پاکستان کے زیرِ اہتمام خاتم الانبیاء ایجوکیشنل کمپلیکس، سرگودھا میں جاری دو روزہ علمی و تربیتی ورکشاپ کے دوسرے دن کی نشست کامیابی کے ساتھ مکمل ہو گئی، ورکشاپ میں ضلع خوشاب، ضلع چنیوٹ، تحصیل ساہیوال اور تحصیل سلانوالی سے تعلق رکھنے والے علماء، خطباء اور دینی کارکنان نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، مجلسِ علماء امامیہ پاکستان کے زیرِ اہتمام خاتم الانبیاء ایجوکیشنل کمپلیکس، سرگودھا میں جاری دو روزہ علمی و تربیتی ورکشاپ کے دوسرے دن کی نشست کامیابی کے ساتھ مکمل ہو گئی، ورکشاپ میں ضلع خوشاب، ضلع چنیوٹ، تحصیل ساہیوال اور تحصیل سلانوالی سے تعلق رکھنے والے علماء، خطباء اور دینی کارکنان نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

ورکشاپ کا آغاز تلاوتِ کلامِ پاک سے ہوا، جس کے بعد علماء و خطباء نے تبلیغی و تربیتی موضوعات پر سیر حاصل گفتگو کی۔

اس موقع پر معروف دینی اسکالرز حجت الاسلام والمسلمین علامہ فدا علی حلیمی اور حجت الاسلام والمسلمین علامہ ڈاکٹر سید جاوید شیرازی نے خصوصی خطابات کیے۔

علامہ فدا علی حلیمی نے تبلیغی سرگرمیوں میں جدید اسالیب کے استعمال اور مبلغین کی علمی و فکری تربیت کی ضرورت پر زور دیا، جبکہ علامہ ڈاکٹر سید جاوید شیرازی نے سوشل میڈیا اور جدید ذرائع ابلاغ کے ذریعے تبلیغ کے مؤثر طریقوں پر روشنی ڈالی۔

ورکشاپ کا اختتام دعائے امام زمانہ (عج) سے ہوا، جس میں تمام شرکاء نے امام عصر (عج) کے ظہور، امت مسلمہ کی ترقی اور ملت تشیع کی سربلندی کے لیے خصوصی دعائیں کیں۔

شرکاء نے ورکشاپ کو نہایت مفید قرار دیتے ہوئے مجلسِ علماء امامیہ پاکستان کی اس کاوش کو سراہا اور مستقبل میں بھی ایسے علمی و تربیتی پروگرامز کے انعقاد کی ضرورت پر زور دیا۔

مجلسِ علماء امامیہ پاکستان کے زیرِ اہتمام منعقدہ علمی و تربیتی ورکشاپ کا دوسرا دن مکمل

مجلسِ علماء امامیہ پاکستان کے زیرِ اہتمام منعقدہ علمی و تربیتی ورکشاپ کا دوسرا دن مکمل

مجلسِ علماء امامیہ پاکستان کے زیرِ اہتمام منعقدہ علمی و تربیتی ورکشاپ کا دوسرا دن مکمل

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha