پیر 17 فروری 2025 - 22:00
نئی نسل کی تربیت کے لیے مساجد کو علمی اور فکری مراکز میں تبدیل کرنا ناگزیر: حجت الاسلام حلیمی

حوزہ/ مجلسِ علماء امامیہ پاکستان کی جانب سے ڈیرہ غازی خان اور گردونواح کے مبلغین اور خطباء کے لیے ایک روزہ علمی اور تربیتی ورکشاپ کا اہتمام کیا گیا، ورکشاپ سے مایہ ناز علمائے کرام نے خطاب کیا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، منظم، مجلسِ علماء امامیہ پاکستان کے زیرِ اہتمام ضلع ڈیرہ غازی خان اور ضلع راجن پور کے علماء و خطباء کے لیے ایک روزہ علمی و تربیتی ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا، ورکشاپ کا مقصد علماء کو جدید علمی، فکری، اور سائنسی مباحث سے آگاہ کرنا اور ان کی تبلیغی صلاحیتوں کو مزید نکھارنا تھا۔

نئی نسل کی تربیت کے لیے مساجد کو علمی اور فکری مراکز میں تبدیل کرنا ناگزیر: حجت الاسلام حلیمی

ورکشاپ کا آغاز تلاوتِ قرآن مجید سے ہوا، جس کے بعد خطیب مولانا اللہ نواز سجادہ نے خطبہ استقبالیہ پیش کیا اور شرکاء کو خوش آمدید کہتے ہوئے کہا کہ اس قسم کے ورکشاپس دینی و عصری علوم میں ہم آہنگی پیدا کرنے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔

ورکشاپ میں مختلف اہم موضوعات پر معروف علماء نے خطابات کیے۔

مولانا مظہر حسین مطہری نے "امام زمانہ (عج) اور ہماری ذمہ داریاں" کے موضوع پر گفتگو کرتے ہوئے امام مہدی (عج) کے حقیقی منتظرین کی خصوصیات اور عملی زندگی میں ان کے کردار پر روشنی ڈالی۔

نئی نسل کی تربیت کے لیے مساجد کو علمی اور فکری مراکز میں تبدیل کرنا ناگزیر: حجت الاسلام حلیمی

حجت الاسلام و المسلمین علامہ فدا علی حلیمی نے "مدیریت مسجد اور ہماری ذمہ داریاں" کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ علماء کو چاہیے کہ وہ مساجد کو علمی و فکری مراکز کے طور پر ترقی دیں، تاکہ نئی نسل کو دینِ اسلام کے حقیقی پیغام سے روشناس کروایا جا سکے۔

نئی نسل کی تربیت کے لیے مساجد کو علمی اور فکری مراکز میں تبدیل کرنا ناگزیر: حجت الاسلام حلیمی

ورکشاپ میں جدید ٹیکنالوجی کے حوالے سے بھی ایک اہم سیشن منعقد ہوا، جس میں مولانا چوہدری ضیغم عباس نے "مصنوعی ذہانت اور اس کی اہمیت اور استعمال" کے عنوان پر لیکچر دیا۔

انہوں نے کہا کہ علماء اور دینی ادارے مصنوعی ذہانت کو تبلیغ، تحقیق اور عوامی آگاہی میں مؤثر طریقے سے استعمال کر سکتے ہیں۔

ورکشاپ کے آخر میں شرکاء نے مجلسِ علماء امامیہ پاکستان کی اس علمی و تربیتی کاوش کو سراہتے ہوئے مزید ایسے پروگرامز کے انعقاد کی ضرورت پر زور دیا اور دعا کے ساتھ ورکشاپ کا اختتام ہوا، جس میں امت مسلمہ، پاکستان کی ترقی اور امام زمانہ (عج) کے ظہور میں تعجیل کے لیے دعا کی گئی۔

نئی نسل کی تربیت کے لیے مساجد کو علمی اور فکری مراکز میں تبدیل کرنا ناگزیر: حجت الاسلام حلیمی

نئی نسل کی تربیت کے لیے مساجد کو علمی اور فکری مراکز میں تبدیل کرنا ناگزیر: حجت الاسلام حلیمی

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha