حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، سیکرٹری امور خارجہ ایم ڈبلیو ایم و عالمی ادارہ الباقر کے بانی و سربراہ حجتہ الاسلام والمسلمین ڈاکٹر علامہ سید شفقت حسین شیرازی نے ایم ڈبلیو ایم شعبۂ نجف کے صدر علامہ سید خاور عباس نقوی، ارکانِ کابینہ و حوزة علمیہ امام باقر (ع) دمشق سيدة زينب (ع) کے مدير حجتہ الاسلام علامہ ڈاکٹر شیخ محمد حسن تقی کے ہمراہ آیت اللہ العظمٰی شيخ حافظ بشیر حسین نجفی صاحب سے نجف اشرف میں ان کے دفتر میں ملاقات کی ہے۔
اس ملاقات میں شام سے تشریف لانے والے مہمانانِ گرامی نے آیت اللہ العظمٰی شیخ بشیر کی خدمت میں شام کے موجودہ حالات اور وہاں تشیع کے مسائل کی وضاحت کی اور سربراه عالمی ادارة الباقر نے انہیں بتایا کہ شام میں رجیم چینج کے بعد دمشق میں موجود حوزہ علمیہ امام باقر (ع) کا تدریسی عمل اب نجف اشرف میں شروع کیا جارہا ہے، جس پر آیت اللہ العظمٰی حافظ بشیر نے دعائیں دیں اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔











آپ کا تبصرہ