منگل 25 فروری 2025 - 18:33
علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کے وارنٹ گرفتاری در اصل حکومت کی سیاسی مخالفین کو دبانے اور جمہوری فضا کو خراب کرنے کی کوشش ہے؛ علامہ شفقت شیرازی

حوزہ/ایم ڈبلیو ایم کے امور خارجہ کے سیکرٹری علامہ ڈاکٹر سید شفقت حسین شیرازی نے تنظیم کے سربراہ علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کی گرفتاری کے وارنٹ پر سخت ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے اس اقدام کو سیاسی انتقام اور جمہوری اقدار کے خلاف قرار دیا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، مجلسِ وحدت مسلمین (MWM) کے امور خارجہ کے سیکرٹری علامہ ڈاکٹر سید شفقت حسین شیرازی نے تنظیم کے سربراہ علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کی گرفتاری کے وارنٹ پر سخت ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے اس اقدام کو سیاسی انتقام اور جمہوری اقدار کے خلاف قرار دیا ہے۔

علامہ ڈاکٹر سید شفقت شیرازی نے اپنے بیان میں کہا کہ یہ اقدام حکومت کی جانب سے سیاسی مخالفین کو دبانے کی کوشش ہے اور اس سے ملک میں جمہوری فضا کو شدید نقصان پہنچ رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ علامہ راجہ ناصر عباس جعفری ہمیشہ امن و عدل و آئین کی بالا دستی کے لیے کوشاں رہے ہیں اور ان کے خلاف یہ مقدمہ بے بنیاد اور سیاسی محرکات وانتقام پر مبنی ہے۔

علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کے وارنٹ گرفتاری در اصل حکومت کی سیاسی مخالفین کو دبانے اور جمہوری فضا کو خراب کرنے کی کوشش ہے؛ علامہ شفقت شیرازی

انہوں نے مزید کہا کہ مجلس وحدت مسلمین اس اقدام کے خلاف قانونی اور سیاسی سطح پر ہر ممکن جدوجہد کرے گی اور عوام کو اس ناانصافی کے خلاف آواز اٹھانے کی اپیل کرتے ہیں۔

یاد رہے کہ علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کے خلاف حال ہی میں گرفتاری کا وارنٹ جاری کیا گیا تھا، جس کے بعد سے سیاسی حلقوں میں اس اقدام پر تنقید کی جا رہی ہے۔

اس واقعے نے سیاسی صورتحال کو مزید گرم کر دیا ہے اور اس انتقامی اقدام سے ملک کے سیاسی استحکام پر دور رس اثرات مرتب ہو سکتے ہیں۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha