اتوار 16 فروری 2025 - 12:13
غزہ، لبنان، شام کے جنگ متاثرین کے لئے امدادی کھیپ کا سلسلہ جاری، 60 ٹن سامان روانہ

حوزہ/ این ڈی ایم اے کے مطابق اس امدادی کھیپ میں 60 ٹن سامان شامل ہے، جس میں ٹینٹ، ترپال اور گرم خیمے موجود ہیں تاکہ جنگ سے متاثرہ عوام کو شدید موسم میں مدد فراہم کی جا سکے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) کی جانب سے لبنان، غزہ اور شام کے جنگ زدہ عوام کیلئے امدادی سامان بھیجنے کا سلسلہ جاری ہے۔

اس سلسلے میں 24ویں امدادی کھیپ جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ کراچی سے روانہ کر دی گئی۔

این ڈی ایم اے کے مطابق اس امدادی کھیپ میں 60 ٹن سامان شامل ہے، جس میں ٹینٹ، ترپال اور گرم خیمے موجود ہیں تاکہ جنگ سے متاثرہ عوام کو شدید موسم میں مدد فراہم کی جا سکے۔

اب تک این ڈی ایم اے لبنان، غزہ اور شام کیلئے مجموعی طور پر 1,861 ٹن امدادی سامان روانہ کر چکا ہے، جس میں خوراک، طبی سامان، خیمے اور دیگر ضروری اشیاء شامل ہیں۔

پاکستان ان ممالک کے جنگ زدہ عوام کی ضروریات کو مدنظر رکھتے ہوئے مسلسل امدادی کارروائیاں جاری رکھے ہوئے ہے، تاکہ مشکل کی اس گھڑی میں متاثرہ عوام کو ہر ممکن مدد فراہم کی جا سکے۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha