۱۳ آذر ۱۴۰۳ |۱ جمادی‌الثانی ۱۴۴۶ | Dec 3, 2024
حرم حضرت عباس کی جانب سے امدادی سامان

حوزہ/ حرم حضرت عباس(ع) کی جانب سے غاصب صیہونی جارحیت کے نتیجے میں شام میں پناہ لینے والے لبنانی خاندانوں کی مدد کے لیے 19 کنٹینرز پر مشتمل پانچویں امدادی کھیپ شام روانہ کر دی گئی ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، حرم حضرت عباس(ع) کی جانب سے غاصب صیہونی جارحیت کے نتیجے میں شام میں پناہ لینے والے لبنانی خاندانوں کی مدد کے لیے 19 کنٹینرز پر مشتمل پانچویں امدادی کھیپ شام روانہ کر دی گئی ہے۔

حرم حضرت عباس (ع) کی جانب سے امدادی سرگرمیاں جاری؛ مزید 19 کنٹینرز شام روانہ

حرم حضرت عباس علیہ السّلام کی امدادی کمیٹی کے سربراہ سید اشیقر نے اس حوالے سے بتایا ہے کہ کمیٹی نے بے گھر ہو کر شام میں پناہ لینے والے لبنانی خاندانوں کی مدد کے لیے انسانی امداد کی کھیپ شام کی طرف روانہ کر دی ہے، جس میں 19 کنٹینرز پر تقریباً 8000 راشن پیک، 16000 کمبل، گوشت اور مختلف غذائی مواد شامل ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ یہ سامان شام میں موجود حرم حضرت عباس(ع) کے خادمین شام کے مختلف علاقوں میں ضرورت مندوں اور لبنانی متاثرین میں تقسیم کریں گے۔

سید اشیقر نے یہ بھی بتایا کہ لبنانی عوام کی مشکلات کو ملحوظِ خاطر رکھتے ہوئے اور ان کی انسانی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے نجف اشرف میں مقیم اعلیٰ دینی قیادت یعنی مرجع تقلید کی اپیل اور حرم کے متولی علامہ سید احمد صافی کی ہدایت پر، امداد کا بڑا حصّہ حرم حضرت عباس علیہ السّلام کی جانب سے فراہم کیا گیا ہے، جبکہ اس میں عوام اور حسینی مواکب کی جانب سے دیئے جانے والے عطیات بھی شامل ہیں۔

واضح رہے کہ حرم حضرت عباس علیہ السّلام نے انسانی حقوق اور بین الاقوامی قوانین کو پامال کرنے والی صیہونی حکومت کی جارحیت سے متاثرہ لبنانی عوام کی مدد کے لیے ایک وسیع مہم شروع کی ہوئی ہے، جس میں لبنان سے عراق آنے والے متاثرہ بے گھر خاندانوں (عراق کے مہمانوں) کے لیے رہائش کی فراہمی بھی شامل ہے۔

یہ بات بھی قابلِ ذکر ہے کہ لبنان پر غاصب اسرائیل کی جارحیت کے بعد سے اب تک حرم حضرت عباس علیہ السّلام نے ہزاروں ٹن امدادی سامان پر مشتمل چار امدادی قافلے شام بھیجے ہیں، اس کے علاوہ حرم کی جانب سے شام میں ایک مستقل میڈیکل کیمپ اور ایک مستقل ہسپتال بھی قائم کیا ہے

یاد رہے حرم حضرت عباس علیہ السّلام کی جانب سے ماہر ڈاکٹروں کی ٹیموں کو بھی شام بھیجا گیا ہے، جبکہ ادویات و غذائی اشیاء سے بھرے دسیوں کنٹینرز بھی آئے روز روانہ کیے جا رہے ہیں، اسی طرح وہاں کیمپس میں رہنے والے لبنانی خاندانوں کو کھانا فراہم کرنے کے لیے حرم حضرت عباس علیہ السّلام نے اپنا مرکزی کچن بھی قائم کر رکھا ہے۔

حرم حضرت عباس (ع) کی جانب سے امدادی سرگرمیاں جاری؛ مزید 19 کنٹینرز شام روانہ

حرم حضرت عباس (ع) کی جانب سے امدادی سرگرمیاں جاری؛ مزید 19 کنٹینرز شام روانہ

حرم حضرت عباس (ع) کی جانب سے امدادی سرگرمیاں جاری؛ مزید 19 کنٹینرز شام روانہ

حرم حضرت عباس (ع) کی جانب سے امدادی سرگرمیاں جاری؛ مزید 19 کنٹینرز شام روانہ

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .