۱۸ آذر ۱۴۰۳ |۶ جمادی‌الثانی ۱۴۴۶ | Dec 8, 2024
سخی دل زائرین

حوزہ/ حرم امام رضا علیہ السلام کے صحن قدس میں’’لبنان امام روؤف کی پناہ میں‘‘ کے عنوان سے عوامی امدادی مہم کا انعقاد کیا گیا جس میں ملکی و غیر ملکی زائرین و مجاورین نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،اگر ان دنوں آپ حرم امام رضا علیہ السلام میں تشریف لے جائیں تو صحن قدس میں عوامی امدادی جوش و خروش دیکھنے کو ملے گا،غزہ کی مظلوم عورتوں،مردوں اور بچوں کے ساتھ محبت و ہمدردی کی علامت کے طور پر زائرین و مجاورین بڑھ چڑھ مدد کرتے ہوئے دکھائی دیں گے۔

اتحاد و یکجہتی کی یہ داستان تب سے شروع ہوئی جب رہبرمعظم انقلاب اسلامی نے (لبنان کے نواحی علاقوں پر اسرائیل کے وحشیانہ حملوں کے بعد)اپنے تاریخی پیغام میں کہا کہ عاشقان ولایت اور حق و حقیقت کے مدافعین پر فرض ہے کہ وہ مظلوموں کے دفاع کے لئے مدد کریں۔

آج جب لبنان کی مظلوم عوام اور غزہ کے بے گھر اور بے سہارا بچوں کو مدد کی ضرورت ہے تو حرم امام رضا(ع) کی جانب سے ’’لبنان امام روؤف کی پناہ‘‘ کے عنوان سے عوامی امدادی مہم کا آغاز کیا، ایرانی عوام جن کا یہ عقیدہ ہے کہ ان کے پاس جو کچھ ہے وہ امام روؤف کے فضل و کرم کی بدولت ہے اس لئے انہوں نے اس عوامی امدادی مہم کے آغاز کا سنتے ہی پیش قدمی کی اور بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔

اس محبت و ہمدلی کا تعلق نہ عورت سے ہے نہ مرد سے نہ کسی خاص ملک اور سرزمین سے ہے نہ بچوں اور نوجوانوں سے بلکہ اس کا تعلق رحم دلی اور ہمدردی سے ہے اگر آپ کا دل مہربان امام کے ساتھ جڑا ہوا ہے تو امام (ع) کی پیروی کرتے ہوئے مدد کے لئے پیش قدم ہوں گے۔

ہمیشہ سخی دل انسان ہی انسانوں کی مدد کرتے ہیں

صحن قدس میں امدادی مہم میں حصہ لینے والوں کی ایک لمبی قطار ہے حجاز سے تعلق رکھنے والی ایک عرب زبان خاتون بھی اس لائن میں کھڑی ہے جسے سوشل نیٹ ورکس کے ذریعہ اس امدادی عوامی مہم کا پتہ چلا،ایک اپنی دو بیٹوں کے ہمراہ جن کا تعلق تہران سے ہے وہ بھی مدد کرنے کے لئے لائن میں کھڑے ہیں۔

جب ان سے پوچھا کہ لبنانی عوام کے لئے کیا تحفہ لائے ہیں ؟ تو مجھے سونے کا بنا ایک کڑا دکھا کر کہتا ہے میری بیوی کو یہ کڑا بہت پسند تھا لیکن جب اسے اس امدادی مہم کا پتہ چلا تو تجویز دی کہ اسے مزاحمتی محاذ کی مدد کے لئے عطیہ کرنا چاہئے میں نے بھی اجازت دی، اس لئے آج اپنی بیٹیوں کے ہمراہ آیا ہوں تاکہ میری بیٹیاں بھی بڑی ہو کر ولایت کے راستے پر چلیں۔

ہندوستان سے لبنانی مظلوموں کے لئے سونے کی امداد

ایک زائر جو ہندوستان سے آیا ہے اور اپنا سونا لبنانی عوام کو دینے کے لئے اپنے ہمراہ لایا ہے کہتا ہے میں اس عوامی امدادی مہم میں حصہ لے کر بہت خوشی محسوس کر رہا ہوں،میری نظر میں لبنان اور فلسطین کی عوام کے لئے یہ بہت چھوٹا سا تحفہ ہے ۔

مشہد مقدس کا رہنے والا ایک زائر جس نے کچھ ڈالر جمع کر رکھے تھے وہ سب لبنانی عوام اور مزاحمتی محاذ کی مدد کے لئے ہدیہ کرتا ہے اور کہتا ہے کہ انشاء اللہ عنقریب اسرائیل صفحہ ہستی سے مٹ جائے گا۔

آج جس جس سے بھی گفتگو کی ایک بات سمجھ آئی کہ ولی فقیہ کے حکم کی پیروی ،مظلوموں کی حمایت اور اسرائیل کی تباہی و بربادی کے لئے سب امام روؤف کے سائے میں متحد ہیں۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .