۲۲ آذر ۱۴۰۳ |۱۰ جمادی‌الثانی ۱۴۴۶ | Dec 12, 2024
محموله هلال احمر

حوزہ/ ایرانی ہلال احمر کی امداد و نجات کے سربراہ نے اطلاع دی ہے کہ ایران کی جانب سے 3 ٹن ادویات پر مشتمل چوتھی کھیپ لبنان پہنچا دی گئی ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ہلال احمر کے امداد و نجات کے سربراہ بابک محمودی نے ایک بیان میں کہا کہ یہ چوتھی امدادی کھیپ لبنان اور غزہ کے عوام کے لیے بھیجا گیا ہے، جس میں ضروری ادویات اور نوزائیدہ بچوں کے لیے ضروری ادویات شامل ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ لبنان اور شام کی سرحد پر واقع ہسپتال پر حملے کے بعد ایران کی ہلال احمر لبنان کمیٹی نے ایک نیا ہسپتال قائم کرنے کی کوشش میں ہے، جو سابق ہسپتال سے 40 کلومیٹر کے فاصلے پر تعمیر کیا جا رہا ہے اور اس کی تیاری جاری ہے۔

بابک محمودی نے کہا کہ اس ہسپتال کے قیام کے لیے 11 امدادی کارکن لبنان میں موجود ہیں اور آنے والے دنوں میں مزید ماہرین اور ضروری آلات بھی لبنان بھیجے جائیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ ایران کا چوتھی امدادی کھیپ، جو کہ لبنانی اور غزہ کے عوام کے لیے ایرانی عوام کے عطیات سے خریدی گئی تھی، جمعہ 13 اکتوبر کو لبنان بھیج دی گئی ہے۔ اس امدادی کھیپ میں طبی اور زندگی کی ضروری اشیاء شامل ہیں، جنہیں ہلال احمر کے ذریعے اکٹھا کیا گیا تھا۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .