۲۵ آذر ۱۴۰۳ |۱۳ جمادی‌الثانی ۱۴۴۶ | Dec 15, 2024
یونیسف

حوزہ/ اقوام متحدہ کے بچوں کے فنڈ (یونیسف) نے غزہ میں بچوں کے قتل و غارت اور جاری تشدد پر شدید افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ صیہونی حکومت کے یہ جرائم دنیا کو ہلا کر رکھ دینے چاہئیں۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، اقوام متحدہ کے بچوں کے فنڈ (یونیسف) نے غزہ میں بچوں کے قتل و غارت اور جاری تشدد پر شدید افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ صیہونی حکومت کے یہ جرائم دنیا کو ہلا کر رکھ دینے چاہئیں اور بچوں کے خلاف یہ شرمناک تشدد فوری طور پر بند ہونا چاہیے۔

یونیسف نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم "ایکس" (سابقہ ٹوئٹر) پر ایک پیغام میں کہا کہ صیہونی حکومت کے پناہ گزین کیمپوں اور غزہ کے طبی مراکز پر حملے بدستور جاری ہیں، اور آج ایک بار پھر ہمارے ٹی وی اسکرینز پر ان بچوں کی لرزہ خیز رپورٹیں دکھائی گئیں جو ان حملوں میں شہید اور جھلس گئے، جبکہ بمباری سے متاثرہ خاندان بے سروسامانی کی حالت میں کیمپوں میں محصور ہیں۔

یونیسف کے پیغام میں مزید کہا گیا کہ یہ واقعات اور جرائم دنیا کو گہری تشویش میں مبتلا کر دینا چاہئیں، کیونکہ غزہ میں بچوں کے لیے کوئی جگہ محفوظ نہیں ہے۔ بچوں کے خلاف اس شرمناک تشدد کا فوری خاتمہ ہونا چاہیے۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .