منگل 18 فروری 2025 - 16:26
صہیونی حکومت کے جارحانہ تسلط کے خلاف اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل سے رجوع کریں گے: لبنان

حوزہ/ بیروت نے اسرائیل کے جنوبی لبنان میں قبضے کو غیر قانونی قرار دیتے ہوئے اس کے خلاف اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل سے رجوع کرنے کا اعلان کیا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، لبنان کے صدارتی دفتر کی ترجمان نجاة شرف الدین نے زور دیا کہ اسرائیل کو جنوبی لبنان سے انخلا پر مجبور کیا جانا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ بیروت اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں یہ معاملہ اٹھائے گا تاکہ اسرائیل کو لبنانی سرزمین سے پیچھے ہٹنے پر مجبور کیا جا سکے۔

انہوں نے مزید کہا کہ لبنان اقوام متحدہ کی قرارداد 1701 پر مکمل عمل پیرا ہے، جبکہ اسرائیل مسلسل اس کی خلاف ورزی کر رہا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اسرائیل کی موجودگی مکمل طور پر غیر قانونی ہے اور لبنان کو اپنے حقوق کے دفاع کے لیے تمام ممکنہ اقدامات اٹھانے کا حق حاصل ہے۔

نجاة شرف الدین نے لبنانی فوج کی مکمل تیاری کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ فوج، بین الاقوامی سطح پر تسلیم شدہ سرحدوں کی حفاظت کے لیے تیار ہے۔ انہوں نے یہ بھی بتایا کہ لبنانی قیدیوں کی رہائی کے لیے بین الاقوامی نگرانی کمیٹی اور ریڈ کراس سے مذاکرات جاری رہیں گے۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha