حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، آیت اللہ العظمیٰ حافظ بشیر حسین نجفی نے نجف اشرف میں اپنے مرکزی دفتر میں الحاج صفدر جعفر (صدر) کی قیادت میں ورلڈ فیڈریشن خوجہ شیعہ اثنا عشری جماعت کے خصوصی وفد کا خیر مقدم کیا۔
انہوں نے الحاج صفدر جعفر اور پوری کمیٹی کو دین و مذہب کی خدمت کی توفیق پر مبارکباد پیش کی اور دعا کی کہ خدا ان کی خدمات کو قبول فرمائے اور مزید خدمت کی توفیق عطا کرے۔
واضح رہے کہ وفد میں ورلڈ فیڈریشن خوجہ شیعہ اثنا عشری جماعت کے مختلف ممالک سے تعلق رکھنے والے سربراہان و عہدیداران بھی شامل تھے۔









آپ کا تبصرہ