حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، آیت اللہ العظمیٰ الحاج حافظ بشیر حسین نجفی نے اپنے مرکزی دفتر نجف اشرف میں ہندوستان میں وکیلِ مرجعیت حجۃ الإسلام والمسلمین مولانا سید احمد علی عابدی کا خیر مقدم کیا۔
ملاقات کے دوران آیت اللہ العظمیٰ بشیر حسین نجفی نے ہندوستان کے مومنین کرام کی خیریت دریافت کی اور ان کی مزید کامیابیوں اور دینی ترقی کے لیے بارگاہِ الٰہی میں دعا فرمائی۔
اس موقع پر مولانا سید احمد علی عابدی نے آیت اللہ العظمیٰ بشیر نجفی کی صحت کے حوالے سے اطمینان کا اظہار کیا اور ان کی درازیٔ عمر اور سلامتی کے لیے دعا کی۔ آخر میں، انہوں نے مرجع عالی قدر کی عنایت اور مہمان نوازی پر شکریہ ادا کیا۔









آپ کا تبصرہ