حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، مرجع تقلید آیت اللہ العظمیٰ حافظ بشیر حسین نجفی نے نجف اشرف میں اپنے مرکزی دفتر میں آسٹریلیا میں موجود اپنے وکیل حجۃ الاسلام مولانا سید ابوالقاسم رضوی کا استقبال کیا۔
مولانا سید ابوالقاسم رضوی نے آیت اللہ العظمی حافظ شیخ بشیر حسین نجفی کی صحت کے بارے میں دریافت کیا اور ان کی صحت و سلامتی کے لیے دعا کی۔ اس مرجع تقلید نے آسٹریلیا اور یورپ میں مومنین کی موجودہ صورتحال کے بارے میں استفسار کیا اور مومنین کی ضروریات کا خیال رکھنے اور ان کی خدمت کے لیے تاکید فرمائی۔
آیت اللہ العظمی شیخ بشیر حسین نجفین ہیں نے مومنین کی سلامتی اور تحفظ کے لیے بارگاہِ خداوندی میں دعا بھی کی۔
آپ کا تبصرہ