حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ملکوال منڈی بہاوالدین میں مجلسِ امامیہ پاکستان نے ایک علمی و تربیتی ورکشاپ کا انعقاد کیا، جس میں دینی اور سائنسی موضوعات پر بات چیت کی گئی؛ ورکشاپ میں ملک کے مشہور علماء اور ماہرین نے شرکت کی اور شرکاء کو مختلف موضوعات پر آگاہی فراہم کی۔
ورکشاپ کے دوران، علامہ فدا علی حلیمی نے مسجد کی اہمیت اور اس کے کردار پر روشنی ڈالی، جبکہ علامہ ملک نصیر نے امر بالمعروف اور نہی عن المنکر کی ضرورت پر خطاب کیا۔
مولانا ضیغم عباس چوہدری نے AI (Artificial Intelligence) کی افادیت اور اس کے استعمال کے طریقے پر تفصیل سے روشنی ڈالی۔
ورکشاپ میں نوجوانوں اور مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی اور مختلف موضوعات پر سوالات کیے، جن کے جواب علماء نے دئیے۔
یہ ورکشاپ علاقے میں دینی شعور و آگاہی کے لیے ایک سنگ میل ثابت ہوئی اور شرکاء نے اس قسم کے پروگرامز کی مزید ضرورت کا اظہار کیا۔
آپ کا تبصرہ