حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، جعفریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے زیرِ اہتمام صوبۂ سندھ کی سطح پر تین روزہ تربیتی اینڈ کیریئر کاؤنسلنگ و آرٹیفیشل انٹیلیجنس ورکشاپ" کا انعقاد بروز جمعہ، ہفتہ، اتوار کو جامعہ المرتضٰی سکرنڈ میں منعقد ہوا، جس میں جوانوں کو دور جدید کے مطابق کیریئر کاؤنسلنگ، آرٹیفیشل انٹیلیجنس AI، قانون شناسی، ریسکیو ٹریننگ، معاشی تربیت، تنظیمی تربیت سمیت کو اگہی دی گئی۔
ورکشاپ سے سابق مرکزی صدر و رکن مرکزی مجلسِ نظارت سید اسد رضا کاظمی، مرکزی رکن مجلسِ نظارت جے ایس او پاکستان و صوبائی صدر شیعہ علماء کونسل پاکستان سندھ علامہ سید اسد اقبال زیدی، مرکزی صدر جے ایس او پاکستان برادر محمد اکبر، انچارج ریسکیو ٹیم انجینئر مظہر ابڑو، ڈاکٹر ریسکیو ٹیم مجاہد حسین، ایسوسی ایٹ پروفیسر شہید بینظیر بھٹو یونیورسٹی نواب شاہ ڈاکٹر منور علی زرداری، شہید بینظیر بھٹو یونیورسٹی نواب شاہ کمپیوٹر سائنس ڈیپارٹمنٹ ڈاکٹر سید ریحان علی شاہ، ایڈووکیٹ ضلع بار ایسوسی ایشن نوابشاھ ساجد علی، مرکزی رہنماء شیعہ علماء کونسل پاکستان سید اظہار بخآری، صوبائی ایڈیشنل جنرل سیکرٹری و رکن مرکزی مجلس نظارت زوار دوست علی وانگانی، سینئر بانی رہنماء برادر منیر رضا بھٹو، صوبائی آرگنائزر سندھ برادر محسن علی ساجدی وانگانی، ڈویژنل صدر نواب شاہ ایس یو سی مولانا تاج علی انقلابی، ضلع صدر نوابشاھ مولانا عطا حسین چانڈیو، پرنسپل مدرسہ مولانا دلدار حسین، مولانا ضمیر حسین مولائی، سابق ڈویژنل صدر نوابشاھ و ایڈیشنل جنرل سیکرٹری شیعہ علماء کونسل پاکستان ضلع نوشہرو فیروز برادر سلیم رضا ساجدی نے خطاب کیا۔
آپ کا تبصرہ