جمعرات 25 دسمبر 2025 - 15:23
ظہور امام زمانہ (عج) کی تیاری اجتماعی طور پر ہونا چاہئے

حوزہ/ حجت الاسلام عنایت عطائی کوزانی نے کہا: امام زمانہ عجل اللہ تعالی فرجہ الشریف کے ظہور کے لئے ایک مضبوط اور اجتماعی تیاری ضروری ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی سے گفتگو کرتے ہوئے استاد حوزہ علمیہ حجت الاسلام عنایت عطائی کوزانی نے کہا: اگر ظہور کی خصوصیات کے بارے میں احادیث اور عقلی دلائل پر غور کریں تو ہمیں معلوم ہوتا ہے کہ تربیت اجتماعی اور ہمہ گیر ہونی چاہیے نہ کہ محض گھر میں بیٹھ کر ایک انفرادی کام۔

استاد حوزہ علمیہ نے یاران امام زمانہ(عج) کی توصیف میں ’’اُولِی قُوَّة‘‘ (طاقتور لوگ) کے الفاظ کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا: یہ تعبیر اس بات کی نشاندہی کرتی ہے کہ ظہور سے پہلے ایک طاقتور اور تیار معاشرہ وجود میں آنا چاہیے۔ دفاعی، ٹیکنالوجیکل اور لاجسٹک لحاظ سے ایک طاقتور ملک کی ضرورت ہے تاکہ وہ امام زمان (عج) کے عالمی قیام کی حمایت کر سکے۔

انہوں نے مزید کہا: آئندہ جنگیں الیکٹرانک اور نرم جنگیں (سافٹ وارز) ہوں گی اور منتظر معاشرے کو ان میدانوں میں مقابلہ کی صلاحیت حاصل کرنی چاہیے۔

حجت الاسلام عطائی کوزانی نے یارانِ امام (عج) کی امام کے ساتھ ایمانی و اخلاقی ہم آہنگی (سنخیت) پر تاکید کرتے ہوئے کہا: امام زمانہ(عج) کے سپاہیوں کو اپنی شخصیت میں ’’انسان کامل‘‘ کے قریب ہونا چاہیے تاکہ وہ ان کے احکام کو درستی سے نافذ کر سکیں۔ یہ ہم آہنگی اجتماعی ہمدردی اور ذمہ داری پر موقوف ہے۔

انہوں نے کہا: احادیث میں صراحتا بیان ہوا ہے کہ حضرت امام زمان (عج) کے اصحاب ایک دوسرے کے متعلق اور دنیا کے مظلوموں کے بارے میں بھی ہمیشہ فکر مند اور ان کے مسائل کے حل کی فکر میں رہتے ہیں۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha