حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایران کے شہر بردسیر کے امام جمعہ حجت الاسلام علی اکبر کرمانی نے کہا کہ اربعین حسینی کی پیادہ روی امام زمانہ کے ظہور کی تمہید اور دنیا کا سب سے بڑا اور مؤثر میڈیا ہے۔
جمعہ کے خطبوں میں یومِ صحافت کے موقع پر انہوں نے کہا کہ صحافیوں کا اصل کام معاشرے کو بیدار کرنا ہے، اور اچھی خبر وہ ہے جو قوم کو تاریکی سے نکال کر روشنی کی طرف لے جائے۔
انہوں نے عالمی شہرت یافتہ صحافی اور نیوز اینکر محترمہ سحر امامی کی استقامت کو سراہتے ہوئے کہا کہ یہ دراصل حق کی وہ آواز تھی جو ہمیشہ یاد رکھی جائے گی۔ میڈیا کو ہمیشہ حق اور سچائی کی آواز بننا چاہیے۔
حجت الاسلام کرمانی نے مدافعانِ حرم کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا اور کہا کہ آج ان کی ایثار اور شجاعت پہلے سے زیادہ نمایاں ہے، ہم سب کو شہداء کی یاد کو زندہ رکھنا چاہیے۔
انہوں نے کہا کہ اربعین حسینی کا اجتماع عالمِ اسلام کا سب سے بڑا ثقافتی مظاہرہ ہے جو اتحاد اور ہم آہنگی کی منظم تصویر دنیا کے سامنے پیش کرتا ہے۔
اپنی گفتگو میں انہوں نے جنگِ 12 روزہ کی کامیابی کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ دین، علم اور اتحاد—یہ تین عناصر ہماری کامیابی کی بنیاد ہیں۔ دشمن ان کو کمزور کرنا چاہتا ہے، اس لیے ہمیں ان تینوں کو مضبوط بنانا ہوگا۔









آپ کا تبصرہ