جمعہ 8 اگست 2025 - 17:15
ایک انقلابی صحافی کے لیے صداقت سب سے بڑا ہتھیار ہے

حوزہ/ صوبہ قم کے چند تجربہ کار صحافیوں اور میڈیا کارکنوں نے انقلاب اسلامی کے معیار پر پورا اُترنے والے صحافی کی خصوصیات اور آج کے مصروف میڈیا ماحول میں صحافی کی کامیابی کے اصولوں پر گفتگو کی۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، صوبہ قم کے چند تجربہ کار صحافیوں اور میڈیا کارکنوں نے انقلاب اسلامی کے معیار پر پورا اُترنے والے صحافی کی خصوصیات اور آج کے مصروف میڈیا ماحول میں صحافی کی کامیابی کے اصولوں پر گفتگو کی۔

آج 8 اگست 2025 کو قم المقدسہ میں شہید صحافی محمود صارمی کی یاد میں، صحافیوں کی اہم ذمہ داریوں اور حقوق کا اعادہ کیا گیا۔ صحافی کا بنیادی فرض سچائی اور عدل پسندی ہے، جیسا کہ فخرالدین یوسف پور، مدیر خانہ مطبوعات قم نے بتایا۔ انہوں نے کہا کہ ایک حقیقی انقلابی صحافی جھوٹ، کرپشن اور پروپیگنڈے کے خلاف حکمت اور جرأت کے ساتھ آواز بلند کرتا ہے، اور جعلی خبروں کے اس ہجوم میں سچائی اس کا سب سے بڑا ہتھیار ہے، بصیرت اور تجزیہ کی طاقت بھی صحافی کے لیے نہایت اہم ہے۔ انہیں سیاسی، ثقافتی اور سماجی میدانوں میں حق اور باطل میں فرق سمجھنا اور قومی ترجیحات پر توجہ دینی چاہیے تاکہ وہ غلط سمت میں جانے سے روک سکیں۔

یوسف پور نے بتایا کہ انقلابی صحافی محض میڈیا کا ملازم نہیں بلکہ جُہاد کی فرنٹ لائن پر لڑنے والا سپاہی ہوتا ہے، خاص طور پر جب ثقافتی حملے اور مخلوط جنگیں ہو رہی ہوں۔

احمد نامداری، میڈیا کے سینئر کارکن، نے انقلاب کی نظریاتی وابستگی پر زور دیا۔ ان کے مطابق، ایک صحافی کو عملی طور پر انقلاب سے جُڑا ہونا چاہیے تاکہ وہ ملکی وحدت، خودمختاری اور دشمن کے ذہنی جنگ کے خلاف کامیابی سے دفاع کر سکے۔

فاطمہ عسکری، سربراہ شبستان نیوز ایجنسی قم، نے کہا کہ صحافی کی صداقت پیشہ ورانہ معیار کے ساتھ ساتھ اخلاقی فرض ہے۔ وہ حقائق کی امانت داری کرے، کسی بھی قسم کی تحریف یا جانبداری سے گریز کرے، اور عوام کا اعتماد حاصل کرے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ایک انقلابی صحافی کو گہری انقلابی بصیرت کے ساتھ موضوعات کا انتخاب کرنا اور دشمن کی سازشوں کو بے نقاب کرنا چاہیے۔

یاسر ولیا بیدگلی، سربراہ فارس نیوز ایجنسی قم، نے بتایا کہ انقلابی صحافی کو وقت و مکان سے محدود نہیں ہونا چاہیے، بلکہ اپنی خلاقیت اور محنت سے مشکلات پر قابو پا کر قوم کی خدمت کرنی چاہیے۔ انہوں نے میڈیا کی اہمیت اور جہادی کام کی ضرورت پر زور دیا۔

ایرنا نیوز ایجنسی کے صحافی سید محمد ابراہیم جنابان نے کہا کہ صحافی کو موضوعات پر گہری نظر، پیشہ ورانہ مہارت اور اخلاص ہونا ضروری ہے تاکہ وہ انقلاب کے پیغام کو مؤثر انداز میں عوام تک پہنچا سکے۔ انہوں نے کہا کہ انقلابی صحافی کے لیے ہر فرد برابر ہے اور اس کی کوشش صرف نظام و ملت کی خدمت ہونی چاہیے۔

واضح رہے کہ یہ تمام نکتہ نظر اس بات کی عکاسی کرتے ہیں کہ آج کے دور میں صحافی کو نہ صرف خبروں کی ترسیل بلکہ سچائی و صداقت کی حفاظت کرتے ہوئے قوم کی بیداری کا سفیر ہونا چاہیے، جو جرات، ایمانداری اور بصیرت کے ساتھ اپنا مقدس فریضہ ادا کرے۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha