جمعرات 7 اگست 2025 - 15:39
صحافی، محاذ حق کا سپاہی ہے: تولیت حرم شاہچراغ(ع)

حوزہ/ متولی حرم مطہر حضرت شاہچراغ علیہ السلام حجت‌الاسلام والمسلمین ابراہیم کلانتری نے یومِ صحافت کے موقع پر میڈیا نمائندگان سے خطاب میں کہا ہے کہ آج کی دنیا، میڈیا کی دنیا ہے اور صحافت معاشرے کی نبض پر ہاتھ رکھنے والی قوت بن چکی ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، متولی حرم مطہر حضرت شاہچراغ علیہ السلام حجت‌الاسلام والمسلمین ابراہیم کلانتری نے یومِ صحافت کے موقع پر میڈیا نمائندگان سے خطاب میں کہا ہے کہ آج کی دنیا، میڈیا کی دنیا ہے اور صحافت معاشرے کی نبض پر ہاتھ رکھنے والی قوت بن چکی ہے۔

انہوں نے کہا کہ میڈیا ایک ایسا ذریعہ ہے جو محاذ حق کا بھی ہو سکتا ہے اور باطل محاذ کا بھی۔ جیسا کہ قرآن میں حزب‌الله اور حزب‌الشیطان کی دو صفوں کا ذکر ہے، ویسے ہی صحافت بھی یا حق کے لیے کام کرے گی یا باطل کے لیے۔

متولی حرم حضرت شاہ چراغ (ع) نے کہا کہ باطل کے میڈیا کو عالمی استکبار کی پشت پناہی حاصل ہے، لیکن حق کے صحافیوں نے بھی سچائی کی آواز کو دنیا بھر میں پہنچایا ہے، جیسا کہ مسئلہ فلسطین اور غزہ کی جنگ میں نظر آیا۔

انہوں نے بتایا کہ اسرائیلی حملوں میں 220 سے زائد صحافی شہید ہوئے، جو مظلومیت کے ساتھ شہید ہوئے کیونکہ وہ حقیقت کو دنیا کے سامنے لا رہے تھے۔

انہوں نے مغربی میڈیا کے منصوبوں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ میڈیا کی طاقت سے ایک جلاد کو نجات دہندہ اور شہید کو مجرم کے طور پر پیش کیا جا سکتا ہے۔

حرم شاہچراغؑ پر دہشت گردانہ حملے کا ذکر کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ صحافیوں کی بروقت کوریج نے دشمن کو حقیقت چھپانے کا موقع نہ دیا اور سچائی دنیا کے سامنے واضح ہو گئی۔

انہوں نے زور دیا کہ صحافیوں کی ذمہ داری ہے کہ وہ محاذ حق کا ساتھ دیں، بالخصوص فلسطین جیسے مظلوم مسائل میں، تاکہ حق کی آواز دبنے نہ پائے۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha