حوزہ نیوز ایجنسی کے مطابق، مرکز مدیریت حوزه علمیہ نے 17 مرداد / 8 اگست، "یومِ صحافت" کے موقع پر جاری ایک پیغام میں ملکی اور صوبائی میڈیا سے وابستہ افراد کو مبارکباد پیش کی ہے۔ اس پیغام کا متن درج ذیل ہے:
بسم اللہ الرحمن الرحیم
"ن وَالْقَلَمِ وَمَا یَسْطُرُونَ"
ہر سال یومِ صحافت ایک ایسا موقع ہوتا ہے جب توجہ اہلِ قلم اور خبر کی جانب زیادہ مبذول ہوتی ہے اور معاشرہ سازی میں ان کے بلند مقام کو زیادہ نمایاں کیا جاتا ہے۔
صحافت کی ذمہ داری، انبیائے الٰہی کی ذمہ داری کے مانند ہے یعنی حقائق کو روشن کرنا اور ظالموں کے ظلم و فساد کو بے نقاب کرنا۔ یہی وہ فریضہ ہے جس کی وجہ سے تاریخ میں بدخواہوں نے صحافیوں سے دشمنی کی اور ان میں سے متعدد کو شہید کیا۔
صیہونی خونخوار اور سفاک حکومت نے دو سو سے زائد فلسطینی صحافیوں کا خون بہایا تاکہ شاید غزہ کے مظلوم عوام کی آواز کو خاموش کر سکے جیسے اس نے جمہوریہ اسلامی ایران کے قومی ٹیلی ویژن کی عمارت پر حملہ کر کے ملتِ ایران کی انقلابی اور عزت مند آواز کو دبانے کی کوشش کی لیکن وہ اس حقیقت سے غافل ہیں کہ سچائی مٹنے والی نہیں اور اس کی آواز کو خاموش نہیں کیا جا سکتا۔
یومِ صحافت، ان قلموں کی تعظیم کا دن ہے جو بلا خوف و خطر حق کو بلند آواز میں بیان کرتے ہیں۔
سلام ہو ان بیدار نگاہوں اور گونجتی آوازوں پر جو بیداری کی راہ کو روشن کرتے ہیں۔
مرکز مدیریت حوزه علمیہ تمام باکردار اور درد مند صحافیوں سے اپیل کرتا ہے کہ وہ عصرِ انتظارِ فرج آل اللہ کہ جو اس سال اربعین حسینی کی خوشبو سے معطر ہے، میں حق اور عدل کی صدائیں بلند کریں، جہادی انداز میں میدان میں حاضر رہتے ہوئے غاصب حکومت اور اس کے حامیوں کے جرائم کو بے نقاب کریں اور حق کی آواز کو دنیا والوں تک پہنچائیں۔
مرکز مدیریت حوزه علمیہ









آپ کا تبصرہ