حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، متولی حرم مطہر حضرت فاطمہ معصومہ سلام اللہ علیہا اور امام جمعہ قم، آیت اللہ سید محمد سعیدی نے یومِ صحافت کے موقع پر جاری اپنے پیغام میں تمام متعہد اور محنتی صحافیوں کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ صحافی، جهادِ تبیین کے محاذ پر صفِ اول کے مجاہد ہیں۔
انہوں نے کہا کہ صحافی صداقت کے ترجمان، با بصیرت، ہوشمند اور باعزم افراد ہیں جو استکباری نظام کا چہرہ بے نقاب کرتے ہیں۔ ان کے قلم اور قدم، حقائق کو عوام تک پہنچانے میں بنیادی کردار ادا کرتے ہیں۔
آیت اللہ سعیدی نے کہا کہ آج جب دشمنانِ اسلام اور نظامِ اسلامی پوری قوت کے ساتھ حقائق کو مسخ کرنے اور میڈیا کے ذریعے نفسیاتی جنگ چھیڑنے میں مصروف ہیں، ایسے وقت میں صحافیوں کی ذمہ داریاں کئی گنا بڑھ جاتی ہیں۔ وہی صحافی، رہبر معظم انقلاب اسلامی کے بیان کردہ "جهادِ تبیین" کے میدان میں صفِ اول میں کھڑے ہیں۔
انہوں نے شہید محمود صارمی اور غزہ کے مظلوم شہداء صحافت کو خراج عقیدت پیش کیا اور کہا کہ ملک کے انقلابی اور بیدار صحافی، دشمن کی میڈیا یلغار کو ناکام بناتے ہوئے، اسلامی انقلاب کے ثمرات اور امید کا پیغام دنیا تک پہنچا رہے ہیں۔
آخر میں آیت اللہ سعیدی نے تمام صحافیوں کے لیے صحت، سرفرازی اور رسالت کی ادائیگی میں مزید توفیقات کی دعا کی۔









آپ کا تبصرہ