۲۴ آذر ۱۴۰۳ |۱۲ جمادی‌الثانی ۱۴۴۶ | Dec 14, 2024
آیت اللہ حسینی بوشہری

حوزہ/ جامعہ مدرسین حوزہ علمیہ قم کے سربراہ آیت اللہ حسینی بوشہری نے کہا: صحافت کوئی کام نہیں بلکہ ایک مشن اور ذمہ داری ہے، جیسے عالم دین ہوناجو کہ کوئی پیشہ نہیں بلکہ ایک مشن اور ذمہ داری کا نام ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، جامعہ مدرسین حوزہ علمیہ قم کے سربراہ آیت اللہ سید ھاشم حسینی بوشہری نے آج صبح حوزہ نیوزایجنسی کے صحافیوں کے اعزاز میں منعقد ایک سے خطاب کرتے ہوئے آیت کریمہ ’’ مَنْ عَمِلَ صالِحاً مِنْ ذَکرٍ أَوْ أُنْثی وَ هُوَ مُؤْمِنٌ فَلَنُحْیینَّهُ حَیاةً طَیبَةً وَ لَنَجْزِینَّهُمْ أَجْرَهُمْ بِأَحْسَنِ ما کانُوا یعْمَلُونَ ‘‘ کا حوالہ دیتے ہوئے کہا: میں حوزہ علمیہ کے میڈیا سینٹر اور سوشل میڈیا کے مینیجر حجۃ الاسلام والمسلمین رستمی اور حوزہ نیوز کے مختلف شعبوں سے منسلک تمام افراد کا شکریہ ادا کرنا ضروری سمجھتا ہوں، آج ہم اس لئے جمع ہوئے ہیں تا کہ روز صحافت پر آپ لوگوں کا شکریہ ادا کر سکیں۔

انہوں نے مزید کہا: یہ ایام اہل حرم کی اسیری کے ایام ہیں، ان دنوں کربلا سے لے کر شام تک اہل حرم پر مصیبت کے پہاڑ ٹوٹ گئے، امام حسین علیہ السلام کی تین سالہ بیٹی حضرت سکینہؑ کا شہادت واقع ہو گئی۔

حوزہ علمیہ کی سپریم کونسل کے سیکرٹری نے اپنی بات جاری رکھتے ہوئے کہا:ہمیں اس موقع پر دفاع مقدس کے دوران شہید ہونے والے صحافیوں کو یاد کرنا چاہئے، جہاں تک ہمیں معلوم ہے غزہ جنگ کے دوران 160 سے زیادہ صحافی شہید ہوئے ہیں ، ہمیں انہیں یاد کرنا چاہئے۔

انہوں نے کہا: صحافت ایک اہم بحث اور موضوع ہے، رسول اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم کی بعثت بھی ایک عظیم خبر تھی جو کہ پوری دنیا میں پہنچی، چاہے رسول اکرم (ص) کی بعثت ہو یا غدیر غم، ان دونوں خبروں کا منبع رسول اللہ (ص) ذات اور مولائے کائنات (ع) کا وجود مقدس تھا۔

آیت اللہ حسینی بوشہری نے مزید کہا: واقعہ عاشورہ بھی ایک بڑی خبر تھی جسے حضرت زینب سلام اللہ علیہا نے دنیا تک پہنچایا، حضرت زینبؑ کو ایک جامع صحافی کہا جانا چاہئے جنہوں نے اس عظیم واقعے کو اپنے خطبے کے ذریعے پوری دنیا میں عام کیا اور ہر ایک کو پیغام کربلا بتایا، اسی طرح سے امام سجاد علیہ السلام نے بھی واقعہ کربلا کی تشریح کی۔

مجلس خبرگان رہبری کے وائس چیئرمین نے کہا: خبر وہی ہے جو حقیقت پر مبنی ہو، افواہ مکو خبر نہیں کہہ سکتے کیوں اس نے صرف خبر کا لبادہ پہنا ہوا ہے، اس میں خبر کی کوئی بھی صفت نہیں پائی جاتی، کچھ عرصے کے بعد سب کو پتہ چل جاتا ہے کہ اس کا تو حقیقت سے کوئی واسطہ ہی نہیں تھا، اس نے صرف لوگوں کے ذہنوں کو گمراہ کیا تھا۔

جامعہ مدرسین حوزہ علمیہ قم کے سربراہ آیت اللہ حسینی بوشہری نے کہا: صحافت کوئی کام نہیں بلکہ ایک مشن اور ذمہ داری ہے، جیسے عالم دین ہوناجو کہ کوئی پیشہ نہیں بلکہ ایک مشن اور ذمہ داری کا نام ہے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .