۲۵ آذر ۱۴۰۳ |۱۳ جمادی‌الثانی ۱۴۴۶ | Dec 15, 2024
تصاویر/ بازدید نماینده مردم تبریز در مجلس شورای اسلامی از خبرگزاری حوزه

حوزہ/ تبریز، آذرشہر اور اسکو کے عوام کے نمائندے ڈاکٹر روح اللہ متفکر آزادنے یوم صحافت کے موقع پر قم المقدسہ میں حوزہ نیوز ایجنسی کا دورہ کیا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایران کے اسلامی کونسل کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے رکن اور تبریز، آذرشہر اور اسکو کے عوام کے نمائندے ڈاکٹر روح اللہ متفکر آزادنے یوم صحافت کے موقع پر قم المقدسہ میں حوزہ نیوز ایجنسی کا دورہ کیا۔

اس دورے کے دوران حوزہ نیوز ایجنسی کے اراکین نے اسلامی کونسل میں تبریز، آذررشہر اور اسکو کے عوام کے نمائندے کو حوزہ نیوز کے پروگراموں اور سرگرمیوں سے مطلع کیا۔

تصاویر: اس دورے کی تصاویر دیکھنے کے لئے یہاں کلک کریں

انہوں نے اس دوران میں حوزہ علمیہ کے انفارمیشن اور نیوز کے ڈائریکٹر حسن صدرائی عارف، حوزہ نیوز ایجنسی کے چیف ایڈیٹر یوسف شعبان علی، اور بعض علماء سے ملاقات میں شہید ہونے والے صحافیوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے میڈیا سے وابستہ افراد اور حوزہ نیوز ایجنسی کے صحافیوں کا شکریہ ادا کیا۔

متفکر آزاد نے شہید آیت اللہ آل ھاشم کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے اس شہید کا تذکرہ ایک انقلابی عالم اور حقیقی معنوں میں ایک قوم کے طور پر کیا جو مشرقی آذربائیجان بالخصوص تبریز کے لوگوں میں بہت مقبول تھے۔

اسلامی کونسل میں تبریز کے عوام کے نمائندے نے علمائے کرام کے سلسلے میں اظہار عقیدت کرتے ہوئے کہا: حوزہ علمیہ اور علمائے کرام سے دوری اختیار کرنا انحراف کی بنیاد ہے۔

ایران کے اسلامی کونسل کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے رکن نے مشرقی آذربائیجان میں سرکردہ علماء اور فضلاء کی اشد ضرورت پر تاکید کرتے ہوئے کہا کہ علمائے کرام کے لئے ضروری ہے کہ وہ تعلیم حاصل کرنے کے بعد اپنے وطن میں دین کی خدمت کریں۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .