۲۴ آذر ۱۴۰۳ |۱۲ جمادی‌الثانی ۱۴۴۶ | Dec 14, 2024
تصاویر/ آیین گرامیداشت روز خبرنگار با حضور آیت‌الله حسینی‌بوشهری در مرکز رسانه و فضای مجازی حوزه‌های علمیه

حوزہ/ قم المقدسہ میں یوم صحافت کے کے موقع پر آیت اللہ حسینی بوشہری کی موجودگی میں حوزہ نیوز ایجنسی کے مرکزی دفتر میں ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، قم المقدسہ میں یوم صحافت کے کے موقع پر سربراہ جامعہ مدرسین حوزہ علمیہ قم اور حوزپ علمیہ کی سپریم کونسل کے سیکرٹری آیت اللہ حسینی بوشہری کی موجودگی میں حوزہ نیوز ایجنسی کے مرکزی دفتر میں ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا۔

اس پروگرام میں حوزہ علمیہ کے میڈیا اینڈ ورچوئل اسپیس سنٹر کے سربراہ اور حوزہ نیوز ایجنسی کے مدیر حجۃ الاسلام والمسلمین رضا رستمی نے اس مرکز کے مختلف شعبوں کے پروگراموں اور سرگرمیوں کے بارے میں رپورٹ پیش کی۔

اس پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے آیت اللہ حسینی بوشہری نے مکتب اہل بیت کے نقطہ نظر سے خبروں کی اہمیت کو بیان کیا اور حوزہ نیوز ایجنسی کے منتظمین اور صحافیوں کی خدمات کو سراہا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کے بنگالی زبان کے ایڈیٹر حجۃ الاسلام مجید الاسلام شاہ کی شاندار کارکردگی پر انہیں خراج تحسین پیش کیا گیا ۔

اس موقع پر حوزہ نیوز ایجنسی کے 10 صحافیوں کو اعزاز سے نوازا گیا، نیز ہفتہ وار افق میگزین اور میڈیا سینٹر کے مختلف شعبوں اور حوزہ علمیہ کے سوشل میڈا سکشن کے اراکین کو اس تقریب میں اعزاز سے نوازا گیا ۔

آیت اللہ حسینی بوشہری نے بھی اس پروگرام کے بعد حوزہ نیوز ایجنسی کے دفتر کا دورہ کیا اور اس نیوز ایجنسی کی کارکردگی پر خراج تحسین پیش کی۔

اس پروگرام کی مکمل خبر بعد میں شائع کی جائے گی۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .