حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، متولی مسجد مقدس جمکران، حجۃ الاسلام والمسلمین سید علی اکبر اجاقنژاد نے آج صبح حوزہ ایجنسی کے مرکزی دفتر کا دورہ کرتے ہوئے مختلف میڈیا شعبوں کا جائزہ لیا۔
حوزہ علمیہ کے میڈیا اور سائبر اسپیس سینٹر کے ذمہ داران اور مختلف شعبہ جات کے مدیرون نے حوزه نیوز ایجنسی، ہفتہ وار مجلہ افق، عربی ہفتہ وار الآفاق اور حوزہ انٹرنیٹ ٹی وی کی سرگرمیوں اور حالیہ منصوبوں پر تفصیلی بریفنگ پیش کی۔
بعد ازاں حجۃ الاسلام والمسلمین سید علی اکبر اجاقنژاد اور حجۃ الاسلام والمسلمین رضا رستمی (سربراہ حوزہ نیوز ایجنسی) کے درمیان ایک خصوصی نشست بھی منعقد ہوئی، جس میں میڈیا کی موجودہ فعالیت اور مستقبل کے اہداف پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔
اس دورے کی تفصیلی رپورٹ جلد شائع کی جائے گی۔









آپ کا تبصرہ