جمعرات 17 اپریل 2025 - 13:37
حضرت معصومہؑ قم، حضرت زہراؑ کی نائب ہیں، ان کی برکت سے حوزات علمیہ قائم ہیں: حجت الاسلام والمسلمین اجاق‌نژاد

حوزہ/ متولی مسجد مقدس جمکران حجت الاسلام والمسلمین سید علی‌اکبر اجاق‌نژاد نے کہا ہے کہ حضرت فاطمہ معصومہ سلام‌اللہ‌علیہا درحقیقت حضرت فاطمہ زہرا سلام‌اللہ‌علیہا کی نائب ہیں، اور اللہ تعالیٰ نے ہمیں ان کی زیارت کا شرف عطا کر کے بہت بڑی نعمت سے نوازا ہے

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، متولی مسجد مقدس جمکران حجت الاسلام والمسلمین سید علی‌اکبر اجاق‌نژاد نے کہا ہے کہ حضرت فاطمہ معصومہ سلام‌اللہ‌علیہا درحقیقت حضرت فاطمہ زہرا سلام‌اللہ‌علیہا کی نائب ہیں، اور اللہ تعالیٰ نے ہمیں ان کی زیارت کا شرف عطا کر کے بہت بڑی نعمت سے نوازا ہے۔

حرم حضرت فاطمہ معصومہؑ کے متولی آیت اللہ سید محمد سعیدی سے ملاقات کے دوران حجت الاسلام والمسلمین اجاق‌نژاد نے کہا کہ ائمہ اطہار علیہم السلام اللہ کی رحمت کا وسیلہ ہیں اور امام زادگان بھی اللہ تعالیٰ کی عظیم نعمتیں ہیں، جن کی موجودگی آج کی دنیا میں خاص طور پر باعث برکت و ہدایت ہے۔

انہوں نے کہا کہ حضرت زینب سلام‌اللہ‌علیہا، حضرت ابوالفضل العباس علیہ السلام اور حضرت فاطمہ معصومہ سلام‌اللہ‌علیہا جیسی شخصیات ان امام زادگان میں نمایاں مقام رکھتی ہیں جنہیں خداوند متعال نے عزت و رفعت عطا فرمائی ہے۔

متولی مسجد جمکران نے حضرت فاطمہ معصومہؑ کو حضرت زہراؑ کی نیابت کا مظہر قرار دیتے ہوئے کہا کہ خدا نے ان پاکیزہ وجود کو ہمارے لیے حضرت زہراؑ کی زیارت کے بدل کے طور پر عطا فرمایا ہے، اور انہی کی برکت سے قم جیسے شہر میں عظیم مراجع کرام اور دینی مدارس کا قیام ممکن ہوا ہے۔

انہوں نے مسجد مقدس جمکران کو بھی خداوند کی خاص عنایت قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ مسجد امام زمانہ عجل‌ اللہ‌ تعالی‌ فرجه‌ الشریف سے منسوب ہے اور مختلف ذوق رکھنے والے لوگ یہاں آکر اپنے امام سے معنوی تعلق قائم کرتے ہیں۔

حجت الاسلام اجاق‌نژاد نے زور دیا کہ ان مقدس مقامات کی خدمت کے لیے تجربات کا تبادلہ ضروری ہے تاکہ ان نعمتوں کو بہتر انداز میں اہل بیت علیہم السلام کی تعلیمات کے فروغ کے لیے استعمال کیا جا سکے۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha