بدھ 22 نومبر 2023 - 12:26
جو افراد مسجد مقدس جمکران کے متعلق شبہات ایجاد کرتے ہیں وہ درست نہیں

حوزہ / آیت اللہ مکارم شیرازی نے کہا: ہمارے طالب علمی کے زمانے میں مسجد جمکران کی چھوٹی چھوٹی دیواریں ہوا کرتی تھیں لیکن آج ہم دیکھ رہے ہیں کہ الحمد للہ مسجد مقدس جمکران کی کیا عظمت ہے اور کتنی بڑی تعداد میں زائرین اس مسجد میں حاضر ہوتے ہیں۔

حوزہ نیوز ایجنسی کے مطابق، آیت اللہ مکارم شیرازی نے مسجد مقدس جمکران کے جدید متولی حجت الاسلام والمسلمین سید علی اکبر اجاق نژاد سے ملاقات میں انہیں مسجد جمکران میں خدمت کرنے کا موقع ملنے پر ہدیہ تبریک پیش کرتے ہوئے کہا: ہمارے طالب علمی کے زمانے میں مسجد مقدس جمکران کی دیواریں چھوٹی چھوٹی ہوا کرتی تھیں لیکن آج ہم دیکھ رہے ہیں کہ الحمد للہ مسجد مقدس جمکران کی کیا عظمت ہے اور کتنی بڑی تعداد میں زائرین اس مسجد میں حاضر ہوتے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا: جو افراد اس مسجد کے متعلق شبہات ایجاد کرتے ہیں وہ غلط کرتے ہیں کیونکہ اس مسجد میں بہت زیادہ زائرین بالخصوص جوان آتے ہیں جو یہاں مناجات اور توبہ کرتے ہیں جس سے ان کی زندگی بدل جاتی ہے۔

یاد رہے کہ اس ملاقات کے آغاز میں مسجد مقدس جمکران کے متولی نے اس مسجد کے جدید پروگرامز کے متعلق آیت اللہ مکارم شیرازی کو بریفنگ بھی دی۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha