۱ آذر ۱۴۰۳ |۱۹ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 21, 2024
حرم امام رضا (ع)

حوزہ/ آستان قدس رضوی کے انفارمیشن اینڈ ٹیکنالوجی سینٹر کے سربراہ نے بتایا کہ نئے سال کے آغاز میں لاکھوں کی تعداد میں زائرین مشہد مقدس تشریف لاتے ہیں،اسی مناسبت سے زائرین کو بہتر انداز میں خدمات فراہم کرنے کے لئے آستان قدس رضوی نے انتظامی اداروں کے تعاون سے حرم امام رضا علیہ السلام کے اطراف میں ٹیلی کمونیکیشن کے نیٹ ورک مزید مضبوط بنانے کے لئے اقدامات انجام دیئے ہیں۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،آستان قدس رضوی کے انفارمیشن اینڈ ٹیکنالوجی سینٹرکے سربراہ ابراہیم دانشی فر نے بتایا کہ ہمیشہ سے نئے سال کے آغاز،عشرہ کرامت،محرم الحرام کے پہلے عشرہ اور ماہ صفر کے آخری عشرہ کے موقع ہمیں زائرین کی کثیر تعداد کا سامنا کرنا پڑتا ہے ،جس کی وجہ سے ہمیشہ سے زائرین و مجاورین کو ٹیلی کونیکیشن نیٹ ورکس اور انٹرنیٹ تک رسائی کا مسئلہ رہتا ہے ۔

ابراہیم دانشی فر نے تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ اس مسئلہ کے پیش نظر آستان قدس رضوی کے متولی نے زائرین کی اس مشکل کو حل کرنے کا حکم دیا اور اس سلسلے میں حرم امام رضا(ع) کی ٹیکنیکل اور دیکھ بھال کرنے والی آرگنائزیشن اور آستان قدس رضوی کے انفارمیشن اینڈ ٹیکنالوجی سینٹر کے تعاون سے صوبہ خراسان رضوی کے محکمہ مواصلات اینڈ انفارمیشن ٹیکنالوجی کے ساتھ متعدد نشست ہوئی ۔

دانشی فر نے مزید یہ بتایا کہ ان نشستوں میں یہ طے پایا کہ حرم امام رضا(ع) کے صحنوں رواقوں اور نمائشگاہوں میں اینٹینا کی کوریج بڑھائی جائے تاکہ معیار کو بہتر بنایا جا سکے ۔

6 نئی ٹیلی کمیونیکیشن ٹاورز کا افتتاح

آستان قدس رضوی کے انفارمیشن اینڈ ٹیکنالوجی سینٹر کے سربراہ کے مطابق ان اجلاسوں اور اقدامات کے بعد پہلی بار حرم امام رضا علیہ السلام کے مختلف مقامات جیسے نقارہ خانہ اور مسجد گوہر شاد میں 6 ٹیلی کمونیکیشن ٹاورز کو فعال کیا گیا ہے جن کے افتتاح سے زائرین کو بہتر انداز میں سروس ملے گي۔

ہمراہ اول اور ایرانسل کی نئے ٹاورز کی تنصیب

انہوں نے بتایا کہ ہمراہ اوّل موبائل کمپنی نے دارالحجہ کے انڈر گراؤنڈ ہالز ،دارالشفا اور آستان قدس رضوی کے نمائشگاہوں کے مرکز میں اور ایرانسل موبائل کمپنی نے رواق دالرحمہ میں داخلی ٹاورز نصب کرنے شروع کر دیئے ہیں ،ان منصوبوں کی تکمیل کے بعد حرم امام رضا علیہ السلام کے ہالز میں موبائل سگنل میں بہتری آئے گی۔

انہوں نے کہا کہ یہ بھی طے پایا کہ آئندہ سال تین موبائل ٹاورز کو حرم امام رضا(ع) کے مردم شناسی میوزیم،بست نواب اور باغ رضوان میں اور اسی طرح ایک مستقل مواصلاتی اسٹیشن پارکینگ نمبر4 اور ایک موبائل مواصلاتی اسٹیشن کورواق شیخ بہائی میں بنایا جائے گا،ان اقدامات سے امید کرتے ہیں کہ آئندہ سال ایّام نوروز اور دیگر زیارتی اور مذہبی مناسبتوں پر ٹیلی کمونیکیشن سروسز کے معیار میں بہتری آئے گی۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .