۱ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۱ شوال ۱۴۴۵ | Apr 20, 2024
روضہ امام علی رضا (ع) کی جانب سے اسلامی جمہوریہ ایران کے مقدس مقامات اور مبارک بارگاہوں کے نمائندوں کی کمیٹی کا اجلاس

حوزہ/ آستان قدس رضوی کے بین الاقوامی امور کے نائب کے تعاون سے اسلامی جمہوریہ ایران کی مقدس اور بابرکت بارگاہوں اور مقامات کے اجلاس کے نمائندوں کی میٹنگ میں زیارت کی قومی دستاویز کا جائزہ لیا گیا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،آستان قدس رضوی کے بین الاقوامی امور کے نائب صدر نے آج صبح 26 اپریل کو اسلامی جمہوریہ ایران کے مقدس اور بابرکت مقامات کے اجلاس کے نمائندوں کے ایک گروپ کی موجودگی میں آستان قدس رضوی کے اسلامک ریسرچ فاؤنڈیشن کے شیخ طوسی ہال میں ہونے والی اس میٹنگ میں کہا: مشہد مقدس میں منعقد ہونے والے گذشتہ اجلاس میں اسی مہینے کے آخر میں منعقد ہونے والی ملک کے مقدس مقامات کے متولیوں کی میٹنگ میں ان کی ضروریات اور بنیادی لوازم کی جانچ کی گئی۔

تصاویر دیکھیں:

روضہ امام علی رضا (ع) کی جانب سے اسلامی جمہوریہ ایران کے مقدس مقامات اور مبارک بارگاہوں کے نمائندوں کی کمیٹی کا اجلاس

حجۃ الاسلام و المسلمین مصطفیٰ فقیہ اسفندیاری نے اس میٹنگ کا عنوان، قرآن، زیارت ، قومی زیارت دستاویز کے پہلے ایڈیشن وغیرہ بتایا اور فرمایا: رہبر معظم نے سال کے ابتدائی ایام میں امام رضا علیہ السلام کے حرم میں تقریر میں تبدیلی کے میدان میں حقیقت پسندانہ اور دانشمندانہ نظریہ پیش کیا اور نئے ادب میں تبدیلی کی وضاحت کی۔

انہوں نے مزید کہا: اسی نقطہ نظر سے ہم مبارک اور مقدس بارگاہوں اور ان کی قوت اور ضعف کو بیان کرتے اور ان پر تاکید کرتے ہیں۔

حجۃ الاسلام فقیہ اسفندیاری نے قومی زیارت نامہ دستاویز کو اسلامی جمہوریہ ایران کے مقدس مقامات اور مقدس بارگاہوں کی میٹنگ کے عنوانات میں سے ایک اہم عنوان قرار دیا اور کہا: ہم قومی زیارت دستاویز کی تکمیل کے بعد اور اس دستاویز کا صحیح تعلق اس دستاویز کی تکمیل اور دیگر اداروں کے ساتھ اس کے مناسب ارتباط اور اس سند کے حمکرانی کردار اور ہر ایک ادارے کے حصے کی تقسیم کے ساتھ ساتھ ہر ایک ادارے کو دوسرے پر ترجیح کی طرف گامزن ہیں۔

آستان قدس رضوی کے بین الاقوامی امور کے نائب صدر نے حجاب اور عفت کا تذکرہ کرتے ہوئے خواتین کو امید دلانے، طرز زندگی وغیرہ کو اس ملاقات کی چند ترجیحات کے طور پر بیان کیا۔

ایک دوسرے حصے میں انہوں نے ایران اور سعودی عرب کے درمیان گہرے اور مفصل تعلقات کے آغاز کی طرف اشارہ کرتے ہوئے مزید کہا: ان تعلقات کی توسیع کے ساتھ ہم ایران کی مقدس بارگاہوں اور امام رضا علیہ السلام کے حرم میں سعودی اور بحرینی زائرین کی بڑی تعداد کی میزبانی کے لیے تیار ہیں۔لہٰذا بہتر یہ ہے کہ مقدس بارگاہوں کے متولی ان زائروں کی سہولیات کا انتظام کریں اور اس مہم کو مزید آگے بڑھائیں۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .