۳۰ فروردین ۱۴۰۳ |۹ شوال ۱۴۴۵ | Apr 18, 2024
حجۃ الاسلام والمسلمین احمد مروی

حوزہ/ آستان قدس رضوی کے متولی نے آستان قدس کی وسیع پالیسیوں کی دستاویز جاری کردی ہے جس کا مقصد مطلوبہ سمت و سو کا تعین اور اقدامات میں ہم آہنگی اور تعاون کو یقینی بنانا ہے ۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، حجۃ الاسلام والمسلمین احمد مروی نے " اسٹریٹجک دستاویز " اور آستان قدس رضوی کی مرکزی کمیٹی، حرم مطہر، علمی و ثقافتی ادارے، کرامت رضوی فاؤنڈیشن اور ادارہ وقف میں " شعبہ جاتی  پالیسیوں "  پر مشتمل وسیع پالیسیوں کی دستاویز کو آستان قدس رضوی سے متعلقہ تمام اداروں اور شعبوں کے لئے جاری کر دیا ہے۔

واضح رہے کہ اس دستاویز کے ایک حصے میں پہلی بار اس عوامی و مذہبی ادارے کے تمام کارکنوں اور خدام کو آستان قدس رضوی کے متولی کی طرف سے مخاطب کیا گیا ہے ۔

آستان قدس رضوی کی وسیع پالیسیوں کی دستاویز کے ایک حصے میں کہا گیا ہے کہ امام علی رضا علیہ السلام کے مقدس و نورانی ادارے میں خدمت، عظيم موقع اور بے نظیر توفیق ہے اور اس سے ہم سب کے کاندھوں پر بھاری ذمہ داری بھی عائد ہوتی ہے جسے ادا کرتے ہوئے ہمارے لئے ضروری ہے کہ ہم قرآن مجید اور اہل بیت پیغمبر علیہم السلام کے علوم و معارف کو بیان کریں اور اور ان کی سیرت کی بنیاد پر اسلامی روش زندگی کا نمونہ پیش کرنے کے لئے بھرپور طرح سے کوشش کریں اور آٹھويں امام کے معزز زائرین کی خدمت و خاطر مدارات کریں، ضرورت مندوں کی دستگیری کریں، وقف اور عطیات دینے والوں کی عزت کریں اور ان کی مرضی و خواہش کو عملی جامہ پہنائیں نیز وقف کا تحفظ کریں ۔

حجۃ الاسلام والمسلمین مروی نے آستان قدس رضوی کے خدام اور کارکنوں کے نام اس دستاویز کے ذریعے اپنے پیغام میں، اس ادارے کے اعلی مقاصد و ذمہ داریوں کی تکمیل کے لئے صحیح سمت میں ایک ساتھ قدم بڑھانے کو ضروری قرار دیا اور کہا کہ اتفاق رائے اور قطب نما کی حیثیت رکھنے والی " وسیع پالیسیوں " پر موثر طریقے سے عمل، نیز فیصلوں، پروگراموں  اور مادی و افرادی قوت میں یگانگت، اس عظیم عوامی اور دینی ادارے کے اعلی  و  وسیع اہداف کی تکمیل کی سمت بڑا قدم ہے ۔

واضح رہے کہ عوام خاص طور پر دانشوروں کی نظر میں آستان قدس رضوی کے مقاصد و حکمت عملی کو واضح اور شفاف بنانے اور کہیں سے بھی اور کسی بھی وقت اس ادارے کی پالیسیوں تک آسان دسترسی کو ممکن بنانے کے لئے یہ دستاویز وب سائٹ پر بھی موجود ہے جس کا پتہ :
 Policy.razavi.ir   ہے ۔ 

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .