۳۰ فروردین ۱۴۰۳ |۹ شوال ۱۴۴۵ | Apr 18, 2024
تہران میں پاکستانی سفارت خانہ پر سانحہ مچھ کے خلاف احتجاجی مظاہرہ

حوزہ/ ایران کے پائتخت تہران میں پاکستانی سفارتی خانہ پر سانحہ مچھ کے خلاف اسٹوڈنٹس اور عوام نے غم اور غصّہ کا اظہار کرتے ہوئے شہداء کے لواحقین سے ہمدردی و تعزیت پیش کیا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایران کے پائتخت تہران میں ایرانی عوام اور ایران میں مقیم پاکستانی نژاد و اسٹوڈنٹس نے سانحہ مچھ کی مخالفت میں پاکستانی سفارت خانہ پر احتجاج کرتے ہوئے اپنے غم و غصّے کا اظہار کیا اور ساتھ ہی شہداء کے لواحقین سے ہمدردی اور تعزیت پیش کی۔

غور طلب ہیکہ اس احتجاجی جلسہ میں عورتیں اور بوڑھے بھی شامل تھے اور انہوں نے ہزارہ میں شیعہ برادری کے بہیمانہ قتل پر اور اس دہشت گردی کے خلاف جم کر نعرے بازی بھی کی۔

اطلاع کے مطابق، ایرانی عوام نے دہشتگردی و مذہبی منافرت کے خلاف نعرے لگائے جبکہ احتجاجی مظاہرین نے ہاتھوں میں مختلف پلے کارڈز بھی اٹھا رکھے تھے جن پر “مظلومین کے ہم حامی ہیں”، “شہدائے کوئٹہ تسلیت عرض ہے”، “پاکستانی قوم ہم تمہارے ساتھ ہیں” اور “ایران پاکستان کے غم میں شریک ہے” جیسے نعرے درج تھے۔

اپنے غم و غصّہ کا اظہار کرتے ہوئے مظاہرین نے شہداء کے لواحقین کی خدمت میں تعزیت و تسلیت پیش کرتے ہوئے ہمدردی کا اظہار کیا اور ساتھ ہی سفارتی عملہ حالیہ سے پاکستان میں شیعہ نسل کشی اور دہشگردی پر قابو پانے پر اور قاتلوں کو کیفر کردار تک پہنچانے کا مطالبہ کیا ہے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .