حوزہ نیوز ایجنسی کے مطابق، ایرانی پاور لفٹنگ چیمپئن 2023ء رامین فرج نژاد نے آستان قدس رضوی کے عہدیداروں اور ایران باڈی بلڈنگ فیڈریشن کی موجودگی میں دنیا کی سب سے مضبوط مردوں کی چیمپئن شپ "پاور لفٹنگ چیمپئن شپ 2023ء" کا تمغہ آستان قدس رضوی کے میوزیم کو ہدیۃً پیش کر دیا۔
رپورٹ کے مطابق ایرانی پاور لفٹنگ چیمپئن کی جانب سے آستان قدس رضوی کے میوزیم کو تمغہ ہدیہ کرنے کی اس تقریب میں مواصلات اور اطلاعات کے ڈائریکٹر، نذورات اور آرگنائزیشن آف لائبریریز، میوزیم اور آستان قدسِ رضوی کی دستاویزات کے نمائندہ اور ایرانی پاور لفٹنگ کمیٹی کے سرپرست اور دیگر ایرانی اسپورٹس کے عہدیداران نے شرکت کی۔
رامین فرج نژاد نے ایران میں ہونے والی پہلی عالمی پاور لفٹنگ چیمپئن شپ 2023ء میں حاصل کردہ دنیا کے مضبوط ترین مردوں کا تمغہ اور دنیا کے مضبوط ترین مردوں کی چیمپئن شپ بیلٹ آستان قدس رضوی کے میوزیم کو پیش کی۔
پاور لفٹنگ چیمپئن 2023ء رامین فرج نژاد نے اس موقع پر اپنے تاثرات کا اظہار کرتے ہوئے کہا: میرے ساتھ کچھ عرصہ پہلے ایک ناخوشگوار حادثہ پیش آیا تھا جس کی وجہ سے مجھے کہا گیا کہ میں اب مزید پروفیشنل ورزش نہیں کر پاؤں گا۔ میں تقریباً دو سال قبل مشہد حرم امام رضا علیہ السلام میں حاضر ہوا اور اس عزم کا اظہار کیا کہ اگر میں صحت یاب ہو گیا تو میں اپنا پہلا چیمپئن شپ میڈل حرم مطہر امام رضا علیہ السلام کو پیش کروں گا اور آج میں اس موقع پر بے حد خوش ہوں۔